• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پنجاب: ایک ہفتے کے دوران پانچ طلبہ مدرسے کے استاد کی بدفعلی کا شکار

شائع August 2, 2022
تحصیل صادق آباد میں مدرسہ القادریہ بھٹہ واہن کے ایک قاری نے کئی لڑکوں کو پڑھاتے ہوئے ان کا ریپ کیا — فائل فوٹو: شٹراسٹاک
تحصیل صادق آباد میں مدرسہ القادریہ بھٹہ واہن کے ایک قاری نے کئی لڑکوں کو پڑھاتے ہوئے ان کا ریپ کیا — فائل فوٹو: شٹراسٹاک

صوبہ پنجاب کی تحصیل صادق آباد کے علاقے بھٹہ واہن میں مدرسے کے استاد نے ایک ہفتے کے دوران اپنے پانچ کمسن طلبہ کا مبینہ طور پر ریپ کیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق صادق آباد صدر پولیس کے علاقے میں مدرسہ القادریہ بھٹہ واہن کے ایک قاری نے کئی لڑکوں کو پڑھاتے ہوئے ان کا ریپ کیا۔

کچھ طلبہ نے اپنے والدین کو بتایا کہ ان کے استاد نے پانچ طلبہ کو ریپ کیا جن کی عمریں 10 سے 12 سال کے درمیان تھیں۔

طلبہ نے اپنے والدین کے سامنے یہ بھی انکشاف کیا کہ ٹیچر نے انہیں اس معاملے کے بارے میں کسی کو بتانے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور ان دھمکیوں سے بچے گھبرا گئے۔

مزید پڑھیں: مدرسے کے استاد نے 12 سالہ بچے کا ریپ کردیا

بچوں کے والدین نے پولیس کو اطلاع دی تو پولیس کے مدرسے پر چھاپہ مارنے سے قبل ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، متاثرہ بچوں کو طبی معائنے کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر (ٹی ایچ کیو) ہسپتال بھیج دیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) اختر فاروق نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی تاہم جب یہ رپورٹ درج کی گئی تو نہ استاد کو گرفتار کیا گیا اور نہ ہی اس کے خلاف ایف آئی آر کاٹی گئی، رابطہ کرنے پر پولیس ترجمان نے کال موصول نہیں کی۔

اس سے قبل بھی پنجاب سمیت ملک بھر سے اس طرح کے واقعات رپورٹ ہوتے رہے ہیں جہاں گزشتہ سال پنجاب پولیس نے مدرسے کے طالب علم سے مبینہ بدفعلی کی وائرل ویڈیو کا مقدمہ درج ہونے کے بعد جامعہ منظور الاسلامیہ کے برطرف عہدیدار مفتی عزیز الرحمٰن اور ان کے دو بیٹوں کو گرفتار کرلیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی: مدرسے کے استاد کا بچے سے مبینہ طور پر ریپ اور تشدد

گزشتہ سال ہی پنجاب کے ضلع چکوال میں پولیس نے مدرسے کے طلبہ سے گزشتہ تین سال سے بدفعلی میں ملوث امام مسجد اور اس گھناؤنی حرکت کی فلمبندی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا تھا۔

گزشتہ سال ستمبر میں راولپنڈی کے وارث خان پولیس تھانے کی حدود میں مدرسے کے استاد نے طالبعلم کا مبینہ طور پر ریپ کردیا اور تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

رواں سال اٹک میں 12 سالہ لڑکے کو اس کے مدرسے کے استاد کی جانب سے بدفعلی کا نشانہ بنایا گیا تھا جس پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024