• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

کراچی: دو دریا پر 'بند' ریسٹورنٹ کی عمارت گر گئی

شائع August 1, 2022
تصویر میں کراچی کے دو دریا میں گرنے والے ریسٹورنٹ کو دیکھا جا سکتا ہے —فوٹو: لکھاری
تصویر میں کراچی کے دو دریا میں گرنے والے ریسٹورنٹ کو دیکھا جا سکتا ہے —فوٹو: لکھاری

کراچی کے علاقے دو دریا پر قائم ریسٹورنٹ کا ڈھانچہ کمزور ہونے کی وجہ سے گرگیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

سوشل میڈیا پر وائرل وڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سمندر کے کنارے پر بنا ہوا ریسٹورنٹ کا ایک حصہ کمزور ڈھانچے کی وجہ سے پانی میں گر گیا۔

مزید پڑھیں :اسلام آباد: ہوٹل کی بالکونی سے گر کر ایک خاتون ہلاک، دوسری زخمی

ایس ایس پی ساؤتھ کراچی اسد رضا نے اس حوالے سے کہا کہ دو دریا پر ’ذائقہ‘ نام سے قائم ریسٹورنٹ پانی میں گر گیا مگر کوئی جانی نقصان نہیں۔ ایس ایس پی نے کہا کہ ہیلپ لائن 15 پر واقعے کی اطلاع موصول ہونے کے بعد فوری طور پر پولیس جائے وقوع پر پہنچی۔

پولیس کو بتایا گیا کہ ریسٹورنٹ گزشتہ 12 برس سے بند کردیا گیا تھا۔

اسسٹنٹ سپریڈنٹ پولیس (اے ایس پی) درخشاں رانا محمد دلاور نے کہا کہ یہ کمزور عمارت تھی جو زیر استعمال نہیں تھی اور عمارت گرنے سے کوئی ناخوش گوار واقع پیش نہیں آیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کے علاقے لیاری میں 2 منزلہ رہائشی عمارت منہدم، 2 افراد جاں بحق

ڈی ایچ اے فیز8 کے قریب دو دریا پر متعدد مشہور ریسٹورنٹ قائم ہیں، یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب مون سون کی شدید بارشوں نے شہر کے بنیادی ڈھانچے اور سیوریج کا نازک نظام درہم برہم کر دیا ہے۔

5 ریسٹورینٹ سیل

مذکورہ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جنوبی تبریز صادق مری نے دو دریا پر قائم مزید 5 ریسٹورنٹ سیل کردیے۔

ڈپٹی کمشنر کے ترجمان کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پانی میں گرنے والے ریسٹورنٹ کی عمارت کا ایک عرصے سے بند تھی اور اس سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔

مزید پڑھیں:کراچی: معروف تاجروں کی نیشنل اسٹیڈیم کے قریب فائیو اسٹار ہوٹل کی تعمیر کی پیش کش

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس واقعے کی روشنی میں مزید کسی ناخوش گوار واقعے سے بچنے کے لیے 5 ریسٹورنٹس سیل کردیے گئے ہیں، سیل کیے گئے ریسٹورنٹس میں کولاچی، کباب جی، الحبیب، السجاد اور چارکول ریسٹورنٹ شامل ہیں۔

ڈی سی نے کہا کہ ڈی ایچ اے کے انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے ان کے ڈھانچے کا جائزہ لینے کے بعد مذکورہ پانچوں ریسٹورنٹس کو سیل کر دیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024