• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

’مس مارول‘ میں تقسیم ہند کے مناظر شوٹ کرواتے وقت آنسو چھلک پڑے، مہوش حیات

شائع August 1, 2022 اپ ڈیٹ August 2, 2022
مہوش حیات نے عائشہ کا کردار ادا کیا تھا—اسکرین شاٹ/ مارول اسٹوڈیو
مہوش حیات نے عائشہ کا کردار ادا کیا تھا—اسکرین شاٹ/ مارول اسٹوڈیو

حال ہی میں اختتام کو پہنچنے والی ’مس مارول‘ میں ’عائشہ‘ کا کردار ادا کرنے والی مہوش حیات نے کہا ہے کہ ویب سیریز میں تقسیم ہند کے مناظر شوٹ کرواتے وقت ان کے آنسو تک چھلک پڑے۔

چھ اقسام پر مشتمل ‘مس مارول’ کی پہلی قسط گزشتہ ماہ 8 جون جب کہ آخری قسط رواں ماہ جولائی کے وسط کو ‘ڈزنی پلس’ پر ریلیز کی گئی تھی اور اس ویب سیریز کو دنیا بھر میں سراہا گیا تھا۔

ویب سیریز میں مہوش حیات نے مرکزی ہیروئن ’مس مارول‘ یعنی کمالہ خان کی نانی ’عائشہ‘ کا کردار ادا کیا تھا، وہ اس میں فواد خان کی بیوی بنی تھیں جو کہ تحریک پاکستان کے ایک سرگرم رکن بنے تھے۔

ویب سیریز کی چوتھی اور پانچویں قسط میں تقسیم ہند اور تحریک پاکستان کے متعدد مناظر دکھائے گئے تھے، جن پر بعض شائقین نے تنقید کی تھی کہ مذکورہ مناظر کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: شرمین عبید نے ‘مس مارول’ میں تقسیم ہند کو صداقت سے پیش کیا، مہوش حیات

اب مہوش حیات نے مذکورہ مناظر اور ویب سیریز کی چوتھی اور پانچویں قسط کی ہدایت کاری کرنے والی شرمین عبید چنائے کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ویب سیریز کو یادگار بنایا۔

مہوش حیات نے انسٹاگرام پر شرمین عبید چنائے کے ساتھ ’مس مارول‘ کے پریمیئر کے دوران کھچوائی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کے لیے تعریفی پوسٹ لکھی اور ویب سیریز میں پاکستان کو بہتر انداز میں دکھانے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

مہوش حیات نے اپنی لمبی چوڑی پوسٹ میں شرمین عبید چنائے کی تعریفیں کیں اور لکھا کہ ویب سیریز میں انہوں نے انتہائی شاندار طریقے سے کراچی کے مناظر دکھائے جنہیں لوگوں نے کراچی کے لیے پیار کا خط بھی قرار دیا تھا۔

اداکارہ نے لکھا کہ چوتھی اور پانچویں قسط کی شرمین عبید چنائے سے بہتر ہدایات کوئی نہیں دے سکتا تھا، انہوں نے ایمانداری کے ساتھ تمام چیزوں کو دکھایا اور تقسیم برصغیر کے مناظر تو لاکھوں لوگوں کے لیے حقیقت کی طرح ہی تھی۔

انہوں نے لکھا کہ شرمین عبید چنائے نے تقسیم ہند کے مناظر کو بہتر انداز میں فلمایا اور سیٹ پر کیمرا بند ہونے کے بعد ان کے آنسوں تک چھلک پڑے۔

مزید پڑھیں: ‘مس مارول’ 2 ارب مسلمانوں کی نمائندگی ہے، مہوش حیات

مہوش حیات نے اپنی پوسٹ میں شرمین عبید چنائے کو بہترین فلم ساز قرار دیتے ہوئے لکھا کہ وہ حیرت انگیز ہدایت کارہ ہیں اور ان سے متعلق جو باتیں مشہور ہیں وہ حقیقی ہیں، وہ ان سب تعریفوں پر پورا اترتی ہیں۔

انہوں نے فلم ساز کا عائشہ کے کردار کو بہتر انداز میں پیش کرنے پر بھی ان کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی انہوں نے ان کے مستقبل کے لیے بھی دعائیں کیں۔

مس مارول میں مہوش حیات نے فواد خان کی بیوی کا کردار ادا کیا تھا—اسکرین شاٹ/ مارول اسٹوڈیو
مس مارول میں مہوش حیات نے فواد خان کی بیوی کا کردار ادا کیا تھا—اسکرین شاٹ/ مارول اسٹوڈیو

اس سے قبل چند روز پہلے بھی مہوش حیات نے اپنی پوسٹ میں ’مس مارول‘ کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امریکی ویب سیریز میں اپنے کام کے تجربے کو اب تکا بہترین کام قرار دیا تھا۔

مذکورہ پوسٹ میں مہوش حیات نے ویب سیریز کی پوری ٹیم کی تعریفیں اور شکریہ ادا کیا تھا، ساتھ ہی انہوں نے شرمین عبید چنائے کا خصوصی شکریہ ادا کیا تھا کہ انہوں نے اس میں تقسیم برصغیر جیسے اہم مسئلے کو صداقت اور سچائی کے ساتھ پیش کیا۔

مہوش حیات نے اپنی پوسٹ میں ‘مس مارول’ کے پروڈیوسرز اور ‘مس مارول’ یعنی کمالہ خان کا کردار تخلیق کرنے والی پاکستانی نژاد لکھاری ثنا امانت کا بھی شکریہ ادا کیا تھا کہ انہوں نے اس طرح کا کردار تخلیق کیا، جسے دیکھنے کے بعد بہت ساری پاکستانی اور مسلمان لڑکیاں خود کو سپر ہیرو کے طور پر دیکھ رہی ہیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

rizwan soomro Aug 02, 2022 09:17am
ویب سریز دیکھوں تو بتاو کیسی ہے مگر اتنا پتہ ہے کہ تقسیم ہند کے درست حالات نہیں دکھاے گیے ہوں گے

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024