• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کسی کا بھی مجھ سے موازنہ کرنا کوئی بُری بات نہیں، متھیرا

شائع August 1, 2022
کرن تعبیر کو ایک خاتون نے متھیرا کی جڑواں بہن قرار دیا تھا—فوٹو: انسٹاگرام
کرن تعبیر کو ایک خاتون نے متھیرا کی جڑواں بہن قرار دیا تھا—فوٹو: انسٹاگرام

ماڈل، اداکارہ و میزبان متھیرا نے کہا ہے کہ کسی بھی خاتون کی جانب سے ان سے اپنا موازنہ کرنا کوئی بُری بات یا کسی طرح کی تذلیل نہیں۔

متھیرا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اداکارہ کرن تعبیر کی ایک پوسٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ نہ جانے لوگ انہیں اتنا برا کیوں سمجھتے ہیں؟

یہ بھی پڑھیں: شادی بچانے کے لیے تشدد و تضحیک برداشت کرتی رہی، متھیرا

متھیرا نے جس پوسٹ کو شیئر کیا تھا، اس میں کرن تعبیر کی ایک تصویر پر ایک مداح خاتون نے کمنٹ کرتے ہوئے انہیں متھیرا کی جڑواں بہن قرار دیا تھا۔

کرن تعبیر نے مذکورہ خاتون کی جانب سے انہیں متھیرا کی جڑواں بہن قرار دیے جانے پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ انہیں ایسا کہنے پر اداکارہ سلام پیش کرتی ہیں۔

کرن تعبیر کے جواب کا اسکرین شاٹ متھیرا نے شیئر کرتے ہوئے اس پر افسوس کا اظہار کیا کہ ان سے موازنے کو اداکارہ بُرا سمجھ رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: متھیرا فلسطینی بچے کو گود لینے کی خواہاں

متھیرا نے لکھا کہ کسی بھی خاتون کا ان کے ساتھ موازنہ کرنا کوئی بری بات یا تذلیل نہیں ہے لیکن اگر کوئی ایسا سمجھتا ہے تو اس کی اپنی مرضی ہے۔

متھیرا نے مزید لکھا کہ ایسی سوچ رکھنے والے افراد کو وہ سلام پیش کرتی ہیں۔

انہوں نے سوالیہ انداز میں مزید لکھا کہ نہ جانے کیوں لوگ انہیں اتنا بُرا سمجھتے ہیں؟

یہ بھی پڑھیں: مجھے پلاسٹک کہنا بند کریں، متھیرا کا تنقید کرنے والوں کو جواب

متھیرا کی جانب سے کرن تعبیر کی پوسٹ پر جواب دینے کی پوسٹ وائرل ہوگئی اور مختلف سوشل میڈیا پیجز نے بھی اسے شیئر کیا، جس پر لوگوں نے کمنٹس کرتے ہوئے ان کا ساتھ دیا۔

بہت سارے لوگوں نے متھیرا کی تعریفیں کیں اور لکھا کہ وہ صاف گو اور صاف دل انسان ہیں اور لوگ انہیں نہ جانے کیوں بُرا سمجھتے ہیں؟

متھیرا کو ہمیشہ ان کے بولڈ لباس اور بیانات کی وجہ سے تنقید کا سامنا رہتا ہے جب کہ کرن تعبیر رواں برس اس وقت خبروں کی زینت بنی تھیں جب کہ ان کے ایک پرانے ڈراما کا سین وائرل ہوا تھا، جس میں انہوں نے ڈبل کردار ادا کیے تھے۔

وائرل ہونے والی کلپس میں کرن تعبیر کو شِزا اور فضا کے کرداروں میں دکھایا گیا تھا جو کہ ایک ہی گھر میں دو بھائیوں سے شادی کرتی ہیں۔

پرانے ڈرامے کے مناظر وائرل ہونے پر لوگوں نے کہانی کا خوب مذاق اڑایا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024