• KHI: Fajr 5:53am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:33am Sunrise 7:00am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am
  • KHI: Fajr 5:53am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:33am Sunrise 7:00am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am

ٹیم مینجمنٹ کو اظہر اور فواد کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے، یونس خان

شائع August 1, 2022
یون خان نے کہا کہ ہمیں اظہر علی اور فواد عالم کو مکمل سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے— فائل فوٹو: اے ایف پی
یون خان نے کہا کہ ہمیں اظہر علی اور فواد عالم کو مکمل سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے— فائل فوٹو: اے ایف پی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق عظیم بلے باز یونس خان نے خراب فارم کا شکار سینئر بلے بازوں اظہر علی اور فواد عالم کو مکمل سپورٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ کو ان دونوں کھلاڑیوں کی بھرپور حمایت کرنی چاہیے۔

نجی چینل کو دیے گئے ایک انٹرویو میں یونس خان نے کہا کہ فواد عالم نے ٹیسٹ کرکٹ میں شاندار انداز میں واپسی کی لیکن اس وقت وہ آؤٹ آف فارم ہے، لہٰذا ٹیم مینجمنٹ کو انہیں اس مشکل وقت میں سپورٹ کرنا چاہیے۔

مزید پڑھیں: ایشیا کپ سری لنکا سے متحدہ عرب امارات منتقل

ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں ہم جیسے بہترین پرفارمر بھی ہر میچ میں کارکردگی نہیں دکھا پاتے تھے لیکن ہمیں میڈیا اور ٹیم مینجمنٹ کی مکمل حمایت حاصل تھی، اس لیے ہمیں اظہر علی اور فواد عالم کو مکمل سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ دونوں کھلاڑی بالخصوص اظہر علی ایک عرصے سے خراب فارم کا شکار ہیں جنہیں دوسرے ٹیسٹ میچ سے ڈراپ کردیا گیا تھا۔

اظہر علی پہلے ٹیسٹ میچ میں صرف 9 رنز بنا سکے تھے اور گزشتہ کچھ اننگز میں صرف ایک نصف سنچری بنا سکے ہیں۔

فواد عالم بھی کچھ عرصے سے ناقص فارم سے گزر رہے ہیں اور آسٹریلیا کے خلاف اہم سیریز میں ناکامی سمیت گزشتہ آٹھ اننگز میں وہ بھی صرف ایک ففٹی کر سکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جے سوریا، مینڈس کی عمدہ باؤلنگ، پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میں شکست

یونس خان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں فتح گر سنچری اسکور کرنے والے عبداللہ شفیق کی پرفارمنس کو سراہا اور ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ عبداللہ شفیق کے کیریئر کا ایک ایسا آغاز ہوا جس کا کوئی کھلاڑی خواب ہی دیکھ سکتا ہے، امید ہے کہ وہ کھیل پر توجہ دیتے رہیں گے اور اپنی تکنیک بہتر بنائیں گے، انہیں اپنی بہترین فارم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے زیادہ سے زیادہ رنز بنانے چاہئیں۔

سابق کپتان نے اپنی اور مصباح الحق کی ریٹائرمنٹ کے بعد مڈل آرڈر کو درپیش مشکلات کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ کھلاڑیوں کو خود کو تحریک دیتے ہوئے ملک کے لیے خدمات انجام دینے اور اپنا نام بنانے کا نادر موقع ملا ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

اخترحسین Aug 02, 2022 05:42am
یونس بھائی ان دونوں کو بریک پر بھیجنے کی ضرورت ہے اور نئے لڑکوں کو چانس دینے کی ضرورت ہے۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024