• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

خلیل الرحمٰن قمر 2 سال سے ماہرہ خان کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں، ریشم

شائع August 1, 2022
خلیل الرحمٰن قمر اپنا نام خواتین کے ساتھ جوڑتے ہیں، اداکارہ—اسکرین شاٹ
خلیل الرحمٰن قمر اپنا نام خواتین کے ساتھ جوڑتے ہیں، اداکارہ—اسکرین شاٹ

اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ وہ گزشتہ دو سال سے سوشل میڈیا پر دیکھ رہی ہیں کہ ڈراما ساز خلیل الرحمٰن قمر مقبول اداکارہ ماہرہ خان کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔

ریشم نے حال ہی میں جیو نیوز کے شو ’ہنسنا منع ہے‘ میں ڈراما ساز وسیم عباسی کے ہمراہ شرکت کی، جہاں انہوں نے شوبز سمیت دیگر معاملات پر بات کی اور ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے خلیل الرحمٰن قمر کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

ریشم نے مداح کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر اعتراف کیا کہ خلیل الرحمٰن قمر بہت اچھے لکھاری ہیں اور ان جیسے لکھاری بہت کم ہیں، وہ بہترین ڈائلاگ لکھتے ہیں۔

اداکارہ نے خلیل الرحمٰن قمر کے لیے دعائیں کرتے ہوئے کہا کہ لیکن جب وہ سوشل میڈیا دیکھتی ہیں تو انہیں ایسا لگتا ہے کہ ڈراما ساز ایک اداکارہ کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔

خلیل الرحمٰن قمر نے ماہرہ خان کو چانس نہیں دیا، ریشم—فائل فوٹو: انسٹاگرام
خلیل الرحمٰن قمر نے ماہرہ خان کو چانس نہیں دیا، ریشم—فائل فوٹو: انسٹاگرام

ریشم کا کہنا تھا کہ خلیل الرحمٰن کہتے رہتے ہیں کہ انہوں نے ماہرہ خان کو ڈرامے ’صدقے تمہارے‘ میں چانس دیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈرامے میں ماہرہ خان کو ٹی وی چینل اور پروڈیوسر نے کاسٹ کیا، اس میں ڈراما لکھاری کا کوئی ہاتھ نہیں ہوتا، خلیل الرحمٰن قمر نے صرف ’صدقے تمہارے‘ لکھا اور پروڈیوسرز کو دے دیا۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ ڈراما ساز خلیل الرحمٰن شہرت کے لیے اپنا نام کسی نہ کسی اور خاص طور پر خواتین کے ساتھ لازمی جوڑتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان ڈراما نگار خلیل الرحمٰن قمر کے خلاف ٹوئٹ

ریشم کے بیان سے قبل گزشتہ ماہ جولائی کے آخر میں خلیل الرحمٰن قمر نے ایک بار پھر کہا تھا کہ وہ ماہرہ خان کو کبھی معاف نہیں کریں گے، ساتھ ہی انہوں نے ایک بار پھر دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے 2014 کے ڈرامے ’صدقے تمہارے‘ میں ماہرہ خان کو کاسٹ کرکے غلطی کی تھی۔

اس سے قبل بھی انہوں نے کہا تھا کہ ’صدقے تمہارے‘ میں ماہرہ خان کو کاسٹ کرنا گناہ عظیم تھا۔

خلیل الرحمٰن قمر گزشتہ دو سال سے ماہرہ خان کے خلاف اس وقت بیانات دیتے آ رہے ہیں جب کہ مارچ 2020 میں ڈراما ساز نے ایک ٹی وی شو میں سماجی رہنما ماروی سرمد کے خلاف نامناسب زبان کا استعمال کیا تھا اور ان کے بیان پر ماہرہ خان نے بھی افسوس کا اظہار کیا تھا۔

مزید پڑھیں: خلیل الرحمٰن قمر میرے ساتھ مزید کام کرنے کے خواہاں تھے، ماہرہ خان

ماہرہ خان کے بیان پر خلیل الرحمٰن قمر نے افسوس کا اظہار کیا تھا اور تب سے وہ ان کے حوالے سے باتیں کرتے آ رہے ہیں جب کہ ماہرہ خان بھی ان کے حوالے سے بات کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

دونوں شخصیات گزشتہ دو سال سے ایک دوسرے کے بارے میں باتیں کرتی آ رہی ہیں—فائل فوٹو: فیس بک/ اسکرین شاٹ یوٹیوب
دونوں شخصیات گزشتہ دو سال سے ایک دوسرے کے بارے میں باتیں کرتی آ رہی ہیں—فائل فوٹو: فیس بک/ اسکرین شاٹ یوٹیوب

تبصرے (1) بند ہیں

nk Aug 02, 2022 08:08am
Oh toa aap ka dupatta bhi on or off hey, Zara ghor karain,

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024