• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

جھنگ: غیرت کے نام پر پولیس کانسٹیبل کے اعضا کاٹ دیے گئے

شائع August 1, 2022
قاسم حیات کوٹ شاکر تھانے میں تعینات تھا —فائل فوٹو: اے ایف پی
قاسم حیات کوٹ شاکر تھانے میں تعینات تھا —فائل فوٹو: اے ایف پی

جھنگ کے علاقے سجاول میں غیرت کے نام پر 13 افراد نے ایک پولیس کانسٹیبل کی ناک، دونوں کان اور ہونٹ کاٹ ڈالے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق کوٹ شاکر تھانے میں تعینات کانسٹیبل قاسم حیات کے کزن طاہر عمران نے مسان پولیس کو بتایا کہ افتخار کو شبہ تھا کہ قاسم کے اس کی بیوی سے ناجائز تعلقات ہیں۔

جس پر افتخار نے اپنے سجوکا مختیانہ قبیلے کے 12 ساتھیوں کے ساتھ مل کر قاسم کے جسم کے اعضا کاٹ ڈالے۔

یہ بھی پڑھیں: کانسٹیبل نے خاتون پولیس اہلکار کا ریپ کر کے ویڈیو وائرل کردی

متاثرہ فرد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز (ڈی ایچ کیو) ہسپتال میں داخل کرایا گیا جبکہ مسان پولیس نے تعزیرات پاکستان کی دفعہ 109، 148، 324 اور 149 کے تحت 13 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

قبل ازیں 16 جولائی کو اسی تھانے میں کانسٹیبل قاسم حیات کے خلاف پی پی سی کی دفعہ 354 (خاتون پر حملہ)، 384 (بھتہ خوری) اور 292 (پورنوگرافی) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

پہلے مقدمے میں افتخار کے بیٹے آفتاب نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے ایک پڑوسی قاسم نے اس کی ماں کو بیٹے کو جان سے مارنے کی دھمکی دے کر اس کے ساتھ ناجائز تعلقات قائم کرنے پر مجبور کیا۔

ایف آئی آر کے مطابق جب خاتون قاسم سے اس کا مطالبہ تبدیل کرنے پر راضی کرنے کے لیے ملی تو اس نے اس پر قابو پالیا۔

مزید پڑھیں: اوکاڑہ: خاتون سے ریپ کے الزام میں پولیس اہلکار گرفتار

شکایت گزار نے مزید کہا کہ کانسٹیبل نے اس کی ویڈیو بنائی اور مختلف مواقع پر بلیک میلنگ کے ذریعے ڈیڑھ لاکھ روپے بھی بٹورے اور بعد میں اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔

مسان پولیس کے ایس ایچ او مہر ذوالفقار نے کہا کہ دونوں ایف آئی آرز کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں گی۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024