• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:14am Sunrise 6:39am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:49am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:14am Sunrise 6:39am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:49am

ٹوئٹر پر ٹوئٹ کو پرائیویٹ رکھنے اور اپڈیٹ کرنے کے نئے فیچرز کی آزمائش

شائع July 30, 2022
ٹوئٹر سرکل کے ذریعے ٹوئٹ پرائیویٹ ہو جائیں گی—فوٹو: ٹوئٹر
ٹوئٹر سرکل کے ذریعے ٹوئٹ پرائیویٹ ہو جائیں گی—فوٹو: ٹوئٹر

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کی جانب سے اسٹیٹس کو اپڈیٹ کرنے سمیت صارفین کے ٹوئٹس کو محدود افراد تک رسائی دینے کے فیچرز کی آزمائش شروع کردی گئی۔

مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ کی جانب سے ’ٹوئٹر سرکل‘ کے نام سے ٹوئٹ کو پرائیوٹ یا محدود رکھنے کے فیچر کی آزمائش مئی میں شروع کی گئی تھی اور اب اس تک پاکستانی صارفین کو بھی رسائی دے دی گئی۔

’ٹوئٹر سرکل‘ کے تحت صارفین اپنی ٹوئٹ کو پبلک یعنی عام کرنے کے بجائے محدود افراد کے لیے شیئر کرسکیں گے، اس فیچر کے صارفین متعدد افراد کی فہرست بھی بنا سکیں گے، جس کے بعد ان کی ٹوئٹ صرف لسٹ میں ایڈ کیے گئے افراد کو دکھائی دے گی۔ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ صارفین ’ٹوئٹر سرکل‘ کے تحت کتنی لسٹس بنا سکیں گے؟

اس کے علاوہ ٹوئٹر پر فیس بک کے ملتے جلتے فیچر جیسی آزمائش بھی شروع کردی گئی ہے اور مذکورہ آزمائشی فیچر تک امریکا اور یورپ کے محدود صارفین کو رسائی دی گئی ہے۔

مذکورہ فیچر کے تحت صارفین کوئی بھی ٹوئٹ کرنے سے قبل اپنی فیلنگ کو بھی مینشن کرسکیں گے یعنی جس طرح فیس بک پر اسٹیٹس اپڈیٹ کرتے وقت فیلنگ ایڈ کرنے کے آپشن ہوتے ہیں، اسی طرح کے آپشن اب ٹوئٹر صارفین بھی استعمال کرسکیں گے۔

مذکورہ فیچر کے تحت صارفین ’سیاحت، تھکاوٹ، تلاش، انجوائے، پیارا موسم، پڑھائی، مدد کی ضرورت اور تجاویز سمیت دیگر طرح کے فیلنگ آپشن اپڈیٹ کرکے ٹوئٹ کرنے کے قابل ہوں گے۔

اسی طرح کا فیچر فیس بک پر کئی سال سے دستیاب ہے، جہاں صارفین کوئی بھی اسٹیٹس اپڈیٹ کرتے وقت چاہیں تو فیلنگ کا استعمال کریں اور چاہیں تو اس کے بغیر ہی اسٹیٹس اپڈیٹ کریں۔

علاوہ ازیں ٹوئٹر پر ایک اور فیچر کی آزمائش بھی کی جا رہی ہے، جس کے تحت صارفین کے پروفائل کے نیچے ان کی ٹوئٹس کی مختصر سمری پیش کی جا رہی ہے کہ وہ ماہانہ کتنی ٹوئٹس کرتے ہیں اور اب تک انہوں نے کٹنی ٹوئٹ کی ہیں؟

صارف کے پروفائل کے نیچے ان کی ٹوئٹس کی سمری دکھانے کا فیچر بھی آزمایا جا رہا ہے—اسکرین شاٹ
صارف کے پروفائل کے نیچے ان کی ٹوئٹس کی سمری دکھانے کا فیچر بھی آزمایا جا رہا ہے—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024