• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

متحدہ عرب امارات میں غیر معمولی بارشیں، 7 افراد جاں بحق

شائع July 30, 2022
وزارت داخلہ نے ایشیائی قومیتوں سے تعلق رکھنے والے 7 افراد کی موت کی اطلاع دی—فوٹو : اے ایف پی
وزارت داخلہ نے ایشیائی قومیتوں سے تعلق رکھنے والے 7 افراد کی موت کی اطلاع دی—فوٹو : اے ایف پی

متحدہ عرب امارات کے مشرقی اضلاع میں غیر معمولی بارشوں کے نتیجے میں سیلاب آنے کے بعد کم از کم 7 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

ڈان اخبار میں شائع خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کی رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ کے مرکزی آپریشنز کے سربراہ علی التونیجی نے کہا کہ ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے افسوس ہو رہا ہے کہ سیلاب کے نتیجے میں ایشیائی قومیتوں سے تعلق رکھنے والے 6 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

بعد ازاں وزارت داخلہ نے ایک اور ایشیائی تارکین وطن کی موت کا اعلان کیا۔

مزید پڑھیں: قطر، متحدہ عرب امارات میں شدید بارشوں اور سیلاب سے تباہی

جولائی میں متحدہ عرب امارات کا درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچ جاتا ہے لیکن اس کا مشرقی ساحل بحر ہند کے مون سون سے بھی متاثر ہو سکتا ہے، دھوپ سے تپتی اس زمین پر موسلادھار بارش فوری سیلاب کا باعث بن سکتی ہے۔

ایمرجنسی سروس کا کہنا ہے کہ انہوں نے گزشتہ 2 روز کے دوران مدد کے لیے سیکڑوں کالز موصول کیں کیونکہ سیلابی پانی کے سبب فجیرہ اور دیگر مشرقی اضلاع کی سڑکیں زیر آب آچکی ہیں۔

خبر رساں ادارے ‘خلیج ٹائمز’ کی رپورٹ کے مطابق سرکاری حکام نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات کے شمالی علاقوں میں آنے والے سیلاب سے متاثرہ کم از کم 870 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا ہے جبکہ فجیرہ اور شارجہ میں کل 3 ہزار 897 افراد کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات میں بارشوں سے سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں

غیر ملکی کمیونٹی گروپس اور رضاکاروں نے فجیرہ کے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں کے رہائشیوں میں خوراک تقسیم کی۔

دریں اثنا ان گروپس نے نجی املاک پر جمع کیچڑ کو صاف کرنے کے لیے صفائی مہم کا منصوبہ بھی بنایا ہے تاکہ متاثرہ افراد اپنے گھروں کو واپس لوٹ سکیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024