• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

بچے کی متوقع پیدائش پر پرجوش ہوں، شہروز سبزواری

شائع July 30, 2022
رواں برس مارچ میں خبر سامنے آئی تھی کہ صدف کنول امید سے ہیں—فوٹو: انسٹاگرا
رواں برس مارچ میں خبر سامنے آئی تھی کہ صدف کنول امید سے ہیں—فوٹو: انسٹاگرا

اداکار شہروز سبزواری نے کہا ہے کہ ان کی اہلیہ صدف کنول ان دنوں آرام کر رہی ہیں اور ان کے ہاں جلد دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

اداکار نے صحافی ملیحہ رحمٰٓن سے ایک ایونٹ میں بات کرتے ہوئے اس بات پرخوشی کا اظہار کیا کہ وہ دوسری بار والد بننے جا رہے ہیں۔

صحافی کے سوال پر شہروز سبزواری نے بتایاکہ صدف کنول کو ان دنوں آرام کی بہت ضرورت ہے، اس لیے وہ گھر پر ہی رہتی ہیں اور مداحوں سے ان کی صحت یابی کے لیے دعا کی درخواست ہے۔

ان کے مطابق وہ اور صدف جلد ہی مداحوں کو والدین بننے کی خوشخبری سنائیں گے اور وہ خود بھی دوسرے بچے کی متوقع پیدائش پر بہت خوش اور پرجوش ہیں کیوں کہ انہیں بچے بہت پسند ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کیا صدف کنول امید سے ہیں؟

ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ اپنے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش کے حوالے سے وہ پروڈیوسرز سے 10 سے 15 دن کی چھٹی مانگ رہے ہیں مگر ابھی تک انہیں صرف 5 دن کی چھٹی دیے جانے پر پروڈیوسرز نے رضامندی ظاہر کی ہے۔

شہروز سبزواری نے انٹرویو میں اس بات کی خواہش بھی ظاہر کی کہ انہیں بھارتی ویب سیریز ‘مرزاپور’ کے ‘منا ترپاٹھی’ جیسا کردار ملے۔

دونوں نے مارچ 2020 میں شادی کی تھی—فوٹو: انسٹاگرام
دونوں نے مارچ 2020 میں شادی کی تھی—فوٹو: انسٹاگرام

انہوں نے بتایا کہ وہ چاہتے ہیں کہ انہیں مکمل طور پر منفی کردار بھی نہ ملیں مگر ان کی خواہش ہے کہ انہیں ‘منا ترپاٹھی’ جیسا کردار دیا جائے۔

خیال رہے کہ شہروز سبزواری اور صدف کنول نے مئی 2020 میں شادی کی تھی، اس سے قبل اداکار کی پہلی شادی سائرہ یوسف سے تھی، جن سے ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔

مزید پڑھیں: بہروز سبزواری نے صدف کنول کے اُمید سے ہونے کی تصدیق کردی

سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری نے 2012 میں شادی کی تھی اور ان کے ہاں 2015 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی، جس کے بعد مارچ 2020 میں ان کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔

رواں برس مارچ میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ صدف کنول امید سے ہیں، جس پر بعد ازاں اپریل میں ان کے سسر اداکار بہروز سبزواری نے اداکارہ و ماڈل کے حاملہ ہونے کی تصدیق کی تھی۔

اب پہلی بار شہروز سبزواری نے بھی اس پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جلد ہی مداحوں کو دوسری بار والد بننے کی خوشخبری سنائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024