• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

نیپالی کوہ پیماؤں کا کم ترین وقت میں 'کے ٹو' سر کرنے کا عالمی ریکارڈ

شائع July 29, 2022
گزشتہ روز مجموعی طور پر 19 کوہ پیماؤں نے ‘کے ٹو’ کو سر کیا —فوٹو: ایڈونچر پاکستان
گزشتہ روز مجموعی طور پر 19 کوہ پیماؤں نے ‘کے ٹو’ کو سر کیا —فوٹو: ایڈونچر پاکستان

2 نیپالی کوہ پیماؤں نے (8 ہزار 611 میٹر اونچی) دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی ‘کے ٹو’ کو 15 گھنٹے سے بھی کم وقت میں سر کر کے عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق تیسرنگ شیرپا نے بیس کیمپ سے 12 گھنٹے 20 منٹ میں چوٹی سر کی جبکہ منگما ڈیوڈ شیرپا نے 14 گھنٹے 22 منٹ میں یہ کارنامہ انجام دیا۔

تسیرنگ شیرپا نے بدھ کی شام 4 بج کر 30 منٹ پر چوٹی کی جانب اپنا سفر شروع کیا اور جمعرات کی صبح 4 بج کر 50 منٹ پر انہوں نے چوٹی کو سر کرلیا، انہوں نے چوٹی کی جانب سفر شروع کرنے اور بیس کیمپ تک واپس آنے کا کارنامہ مجموعی طور پر 20 گھنٹے اور 18 منٹ میں سرانجام دیا۔

یہ بھی پڑھیں: 2 لاپتا غیر ملکی کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں

امیجن نیپال مہم جو ٹیم کے رہنما منگما جی شیرپا نے سیٹلائٹ کے ذریعے ڈان کو بتایا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی کوہ پیما نے 12 گھنٹے میں قدرت کے شاہکار پہاڑ ‘کے ٹو’ کو سر کیا ہے۔

امیجن نیپال کی ٹیم سے تعلق رکھنے والے تسیرنگ شیرپا نے 9 اپریل کو 8 ہزار 167 میٹر بلند چوٹی دھولاگیری، 7 مئی کو 8 ہزار 586 میٹر بلند چوٹی کنچن جنگا، 16 مئی کو 8 ہزا 848 میٹر دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کیا تھا، انہوں نے تیسری مرتبہ ‘کے ٹو’ سر کرنے کا کارنامہ انجام دیا ہے۔

منگما شیرپا نے مزید بتایا کہ ٹیم کے 3 دیگر کوہ پیماؤں پاسنگ نامگل، پیمبا شیرپا اور جیت بہادر شیرپا نے بھی جمعرات کی صبح ‘کے ٹو’ کو سر کیا۔

مزید پڑھیں: 'کے ٹو' سر کرنے کی کوشش، برطانوی کوہ پیما ہلاک، رومانیہ کا مہم جو زندگی، موت کی کشمکش میں مبتلا

سوشل میڈیا پوسٹ میں لیجنڈری کوہ پیما نرمل پرجا نے لکھا کہ میرے بھائی منگما ڈیوڈ شیرپا کو 5ویں بار 'خوفناک پہاڑ' کو سر کرنے پر بہت بہت مبارکباد، وہ ایسا کرنے والے دنیا کے واحد انسان ہیں، انہوں نے بیس کیمپ سے ‘کے ٹو’ کو سر کرنے میں صرف 14 گھنٹے اور 22 منٹ کا وقت صرف کیا۔

اس علاوہ سمٹ قراقرم کے سخاوت حسین نے ڈان کو بتایا کہ 2 خواتین کوہ پیماؤں نے بھی ‘کے ٹو’ کو سر کیا، خواتین میں تائیوان سے تعلق رکھنے والی فش ٹرائی اور نیپال سے تعلق رکھنے والی داوا نوپو شامل تھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سمٹ قراقرم کے 8 کوہ پیماؤں نے جن میں تائیوان، ناروے اور نیپال کی خواتین کوہ پیماؤں نے جمعرات کی صبح براڈ پیک (8 ہزار51 میٹر بلند) کو سر کیا۔

یہ بھی پڑھیں: 5 کوہ پیما 'کےٹو' سر کرنے میں کامیاب، ایک مہم جو ہلاک

اس کے علاوہ تائیوان، ناروے اور نیپال سے تعلق رکھنے والے کوہ پیماؤں نے بھی چوٹی کو سر کیا جبکہ سمٹ قراقرم کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق تائیوان سے تعلق رکھنے والی تسینگ کو ارھ نے سپلیمنٹری آکسیجن کے بغیر پہاڑ کو سر کیا۔

جمعرات کے روز ایک 12 رکنی ایس ایس ٹی مہم جو ٹیم نے بھی دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کو سر کیا۔

کوہ پیماؤں کی اس ٹیم میں یوکرین، برطانیہ، میکسیکو، نیپال اور اٹلی سے تعلق رکھنے والے مہم جو شامل تھے۔

مزید پڑھیں: 100 کوہ پیما 'کے ٹو' سر کرنے کی مہم پر روانہ، 6 نے 'براڈ پیک' سر کرلی

مزید برآں ایس ایس ٹی مہم جو ٹیم کے 3 کوہ پیماؤں نے جمعرات کو گاشربرم-2 (8 ہزار348 میٹر بلند) چوٹی کو سر کیا۔

مجموعی طور پر 19 کوہ پیماؤں نے ‘کے ٹو’، 8 نے براڈ پیک اور 3 نے گاشربرم-2 پہاڑیوں کو سر کیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024