• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ایشیا کی امیر ترین خاتون اپنی آدھی سے زائد دولت سے محروم

شائع July 29, 2022
چینی پراپرٹی ٹائیکون یانگ ہوئیان 52فیصد دولت گنوا بیٹھیں— فائل فوٹو: اے ایف پی
چینی پراپرٹی ٹائیکون یانگ ہوئیان 52فیصد دولت گنوا بیٹھیں— فائل فوٹو: اے ایف پی

ایک ارب پتی انڈیکس نے انکشاف کیا کہ چین کے رئیل اسٹیٹ شعبے میں سیکٹر میں نقدی کی کمی کی وجہ سے ایشیا کی سب سے امیر ترین خاتون اپنی نصف سے زیادہ دولت سے گزشتہ سال محروم ہو گئیں۔

ڈان اخبار میں شائع خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس کے مطابق چینی پراپرٹی ٹائیکون کنٹری گارڈن میں اکثریتی شیئر ہولڈر یانگ ہوئیان کی مجموعی مالیت ایک سال قبل 23.7 ارب ڈالر تھی جو اب 52 فیصد سے زیادہ کمی کے بعد 11.3 ارب ڈالر ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں: دنیا کی امیر ترین خاتون کی دولت امیر ترین مرد کے مقابلے میں 100 ارب ڈالر کم

بدھ کے روز یانگ کی قسمت کو اس وقت بڑا دھچکا لگا جب گوانگ ڈونگ میں مقیم کنٹری گارڈن کے ہانگ کانگ میں درج حصص 15 فیصد گر گئے اور کمپنی نے اعلان کیا کہ وہ نقد رقم اکٹھا کرنے کے لیے نئے حصص فروخت کرے گی۔

سرکاری میڈیا کے مطابق یانگ کو یہ دولت وراثت میں ملی تھی اور ان کے والد اور کنٹری گارڈن کے بانی یانگ گوکیانگ نے 2005 میں اپنے حصص اسے منتقل کر دیے تھے۔

ہانگ کانگ میں ڈیولپر کی ابتدائی عوامی پیشکش کے بعد وہ دو سال بعد ایشیا کی امیر ترین خاتون بن گئی تھیں۔

لیکن اب وہ بمشکل اس ٹائٹل پر فائز ہیں کیونکہ کیمیکل فائبر ٹائیکون فان ہونگوی 11.2 ارب ڈالر کی مجموعی مالیت کے ساتھ انہیں پیچھے چھوڑنے کے لیے تیار نظر آتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کے 22 مرد 3 کروڑ 62 لاکھ خواتین سے زیادہ امیر

چینی حکام نے 2020 میں پراپرٹی کے شعبے میں ضرورت سے زیادہ قرضوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا، جس سے ایورگرانڈ اور سناک جیسے بڑے کھلاڑی ادائیگیوں کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں اور وہ دیوالیہ پن کے دہانے پر پہنچنے کے بعد قرض دہندگان کے ساتھ دوبارہ گفت و شنید پر مجبور ہو گئے۔

ملک بھر میں خریداروں نے تعمیر اور اپنی جائیدادوں کی فراہمی میں تاخیر پر غصے میں تکمیل سے پہلے فروخت کیے گئے گھروں کے لیے رہن کی ادائیگی روکنا شروع کر دی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024