• KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:27pm

سام سنگ کی جانب سے 450 میگا پکسل کیمرا متعارف کرائے جانے کا امکان

شائع July 28, 2022
نئی ٹیکنالوجی کو دو سال میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے—فائل فوٹو: سام سنگ
نئی ٹیکنالوجی کو دو سال میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے—فائل فوٹو: سام سنگ

جنوبی کورین اسمارٹ موبائل فون کمپنی ’سام سنگ‘ کی جانب سے آنے والے وقت میں دنیا کا سب سے زیادہ میگا پکسل فون کیمرا متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

اس وقت سام سنگ کے موبائل فونز میں 100 میگا پکسل کا کیمرا بھی متعارف نہیں کرایا گیا اور نہ ہی دنیا کی کسی اور موبائل کمپنی نے اب تک 200 میگا پکسل کا کیمرا متعارف کرایا ہے۔

تاہم بعض فونز نے 150 میگا پکسل تک کیمرا متعارف کرا رکھا ہے لیکن اب خبریں ہیں کہ سام سنگ کیمرا ٹیکنالوجی کو آگے بڑھاتے ہوئے فون میں 450 میگا پکسل کا کیمرا متعارف کرائے گی۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ ’سام موبائل‘ نے اپنی رپورٹ میں ایک اور ویب سائٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ سام سنگ نے کوریا میں کیمرا ٹیکنالوجی کا ایک ٹریڈ مارک رجسٹر کروایا ہے، جو نئی ٹیکنالوجی پر مشتمل ہے۔

رپورٹ کے مطابق کمپنی نے ٹریڈ مارک میں کیمرا کے پکسل کی تفصیل فراہم کیے بغیر اس میں ٹیکنالوجی کا ذکر کیا ہے جو کہ ایڈوانس کیمرا ٹیکنالوجی ہے۔

کمپنی نے رجسٹریشن میں ہیکسا پکسل نامی ٹیکنالوجی کا ذکر کیا ہے، جس کا ایک پکسل 23 میگا پکسل کے برابر ہوتا ہے، اسی حساب سے ٹریڈ مارک فارم میں فراہم کی گئی معلومات کے مطابق کمپنی کا کیمرا 450 میگا پکسل کا ہوسکتا ہے۔

کمپنی نے ٹریڈ مارک رجسٹریشن میں اس بات کی بھی کوئی معلومات فراہم نہیں کی کہ مذکورہ ٹیکنالوجی میں کمپنی کو کس کی معاونت حاصل ہے؟

اگرچہ سام سنگ نے ٹریڈ مارک کی رجسٹریشن کے لیے درخواست جمع کرائی ہے، تاہم ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق 450 میگا پکسل کیمرے کی تیاری میں چند سال لگ سکتے ہیں۔

ممکنہ طور پر 450 میکا پکسل کے کیمرے کی تیاری میں 2 سال لگیں گے اور اسے 2024 کے اختتام یا پھر 2025 کے آغاز تک متعارف کرایا جا سکتا ہے، تاہم اس سے یہ بھی عندیہ ملتا ہے کہ سام سنگ اپنے نئے موبائل میں کیمرے کی ٹیکنالوجی کو مزید اپ گریڈ کرے گی۔

کارٹون

کارٹون : 14 نومبر 2024
کارٹون : 13 نومبر 2024