• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ثنا بُچا کی شاہد آفریدی سے شادی کی افواہوں پر وضاحت

شائع July 28, 2022
سابق ٹی وی میزبان نے طلاق ہوجانے پر بھی کھل کر بات کی—فائل فوٹو: ٹوئٹر/ انسٹاگرام
سابق ٹی وی میزبان نے طلاق ہوجانے پر بھی کھل کر بات کی—فائل فوٹو: ٹوئٹر/ انسٹاگرام

سابق ٹی وی میزبان اور اداکارہ ثنا بُچا نے سابق کرکٹر شاہد آفریدی کے ساتھ اپنی پرانی تصویر وائرل ہونے پر ان کے شادی کی افواہوں پر وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں کرکٹر کے ساتھ تصویر نہیں کھچوانی چاہیے تھی۔

ثنا بُچا اور شاہد آفریدی کی تصویر ابتدائی طور پر جون 2017 میں وائرل ہوئی تھی، جس پر لوگوں نے اداکارہ سمیت ان کے ساتھ تصویر میں موجود دیگر خواتین پر بھی تنقید کی تھی۔

مذکورہ تصویر گزشتہ پانچ سال میں متعدد بار سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں اور ہر بار تصویر کے ساتھ نئے نئے دعوے کیے جاتے رہے ہیں۔

ابتدائی طور پر شاہد آفریدی اور ثنا بُچا کی تصویر 2017 میں وائرل ہوئی تھی—اسکرین شاٹ
ابتدائی طور پر شاہد آفریدی اور ثنا بُچا کی تصویر 2017 میں وائرل ہوئی تھی—اسکرین شاٹ

کچھ دن قبل بھی شاہد آفریدی اور ثنا بُچا کی وہی پرانی تصویر وائرل ہوئی تھی اور ساتھ ہی سوشل میڈیا پر ایسی افواہیں پھیلائی گئیں کہ دونوں نے شادی کرلی۔

یہ بھی پڑھیں: شاہد آفریدی، ثنا بُچا کی تصویر پر تنقید

متعدد یوٹیوب چینلز اور سوشل میڈیا پیجز نے دونوں کی شادی کے حوالے سے دعوے کیے مگر اب سابق ٹی وی میزبان نے اس پر بات کرتے ہوئے اس بات پر افسوس کیا ہے کہ انہوں نے کچھ سال قبل لالا کے ساتھ تصویر کھچوائی۔

ثنا بُچا نے حال ہی میں ’ڈیلی پاکستان‘ کو دیے گئے انٹرویو میں شاہد آفریدی کے ساتھ تصویر کچھوانے کے معاملے پر پہلی بار کھل کر بات کی اور بتایا کہ انہوں نے مذکورہ تصویر ایک سحری کی دعوت کے دوران خواتین دوستوں کے ہمراہ کرکٹر کے ساتھ کھچوائی تھی۔

انہوں نے تسلیم کیا کہ مذکورہ تصویر کچھواتے وقت شاہد آفریدی تھوڑے سے گھبرا بھی گئے تھے اور ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی مانا کہ انہیں کرکٹر کے ساتھ تصویر نہیں کھچوانی چاہیے تھی مگر جو ہوچکا سو ہو چکا۔

انہوں نے کہا کہ ان کی مذکورہ تصویر پر پہلے بھی بہت ساری باتیں ہو چکی ہیں اور حال ہی میں ان کی تصویر دوبارہ وائرل کرکے ان کی شادی کی افواہیں پھیلائی گئیں جن کی وہ مذمت کرتی ہیں۔

سابق کرکٹر و ٹی وی میزبان کی تصویر گزشتہ پانچ سال سے متعدد بار وائرل ہوچکی ہے—فوٹو: ٹوئٹر
سابق کرکٹر و ٹی وی میزبان کی تصویر گزشتہ پانچ سال سے متعدد بار وائرل ہوچکی ہے—فوٹو: ٹوئٹر

اسی انٹرویو کے دوران انہوں نے تصدیق کی کہ ان کی طلاق ہو چکی ہے۔

ثنا بُچا کے مطابق اب وہ سابق شوہر کا نام تک بھول گئی ہیں، ان کا چہرہ تک انہیں یاد نہیں۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح ان کے شوہر انہیں بھلا کر آگے بڑھ چکے ہیں، اسی طرح وہ بھی انہیں بھلا کر آگے بڑھ چکی ہیں اور اب ان کی دوسری شادی کا بھی کوئی امکان نہیں۔

ان کے مطابق ان کے والد انہیں مذاق میں کہتے ہیں کہ ان کے لیے کوئی شخص بنا ہی نہیں جو ان کے ساتھ شادی کر سکے۔

سابق ٹی وی میزبان و اداکارہ نے دوران انٹرویو مذاق میں کہا کہ وہ دوسری شادی کے لیے تیار بھی ہیں مگر انہیں کوئی شخص نہیں مل رہا۔

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ جو شخص ان سے شادی کرنے کا خواہش مند ہے، وہ ان سے رابطہ کرے۔

ثنا بُچا نے مذاق مذاق میں یہ بھی واضح کیا کہ ان سے شادی کی خواہش رکھنے والا شخص دراز قد ہونا چاہیے۔

تبصرے (2) بند ہیں

zulfiqarAli Jul 28, 2022 06:04pm
اعلیٰ
fayyaz ahmad Jul 28, 2022 10:36pm
she needs medical assistance .

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024