• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

وزیر خارجہ کا وزیراعظم کو خط، سفارتکاروں پر عائد 'فارن الاؤنس ٹیکس' پر نظرثانی کی درخواست

شائع July 28, 2022
بلاول بھٹو نے افسران کے شدید تحفظات پر وزیراعظم کو خط لکھا — فائل فوٹو: ڈان
بلاول بھٹو نے افسران کے شدید تحفظات پر وزیراعظم کو خط لکھا — فائل فوٹو: ڈان

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم شہباز شریف کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے بیرون ملک تعینات سفارتکاروں پر 'فارن الاؤنس ٹیکس' لگانے کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کی ہے۔

بیرون ملک تعینات سفارت کاروں پر فارن الاؤنس ٹیکس لگانے کے معاملے پر وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم شہباز شریف کے نام خط لکھا ہے۔

دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے وزیراعظم شہباز کو خط دفتر خارجہ کے افسران کی جانب سے فارن الاؤنس ٹیکس پر شدید تحفظات کے اظہار کے بعد لکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی: عدالتی اصلاحات کیلئے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے قیام کی قرارداد منظور

خط میں کہا گیا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار بیرون ملک تعینات سفارتکاروں پر ٹیکس لگایا گیا ہے، سفارتخانوں میں وزارت خارجہ کے علاوہ دیگر اداروں کے افسران تعینات ہوتے ہیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ فارن الاؤنس ٹیکس کے نفاذ سے بیرون ملک تعینات سفارتکاروں کو مالی مسائل کا سامنا ہوگا، سفارتکاروں کی تنخواہوں میں اضافے کے بجائے نیا ٹیکس نافذ کیا گیا ہے۔

وزیر خارجہ نے خط میں لکھا ہے کہ فارن الاؤنس ٹیکس کا نفاذ وزارت خارجہ کی مشاورت کے بغیر کیا گیا ہے، ٹیکس کے نفاذ سے قبل وزارت خارجہ کو آگاہ نہیں کیا گیا۔

مزید پڑھیں: بلاول بھٹو کا شہباز شریف سے رابطہ، اتحاد کیلئے امیدیں زور پکڑ گئیں

اپنے خط میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے وزیر اعظم شہباز شریف سے سفارتکاروں پر ٹیکس نافذ کرنے کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کی ہے۔

دوسری جانب وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق فارن الاؤنس ٹیکس کے نفاذ کے باعث سفارتکاروں کو گزشتہ تنخواہ ادا نہیں کی گئی، تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث بھی سفارتی عملے کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024