• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

سابق صدر آصف زرداری کورونا وائرس سے متاثر

شائع July 28, 2022
آصف علی زرداری — فائل فوٹو: اے ایف پی
آصف علی زرداری — فائل فوٹو: اے ایف پی

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے۔

وزیر خارجہ اور پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایک ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ 'سابق صدر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، حالانکہ وہ نہ صرف مکمل ویکسینیٹڈ ہیں بلکہ ویکسین کا بوسٹر شاٹ بھی لگواچکے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری کو معمولی علامات ہیں، انہوں نے خود کو آئیسولیٹ کرلیا اور ان کا علاج بھی جاری ہے۔

ساتھ ہی انہوں نے اپنے والد کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

خیال رہے کہ سابق صدر حال ہی میں اپنی 67ویں سالگرہ منانے کے لیے دبئی پہنچے تھے۔

ان کے دبئی جانے کے حوالے سے مختلف افواہوں کے پیشِ نظر بختاور بھٹو زرداری نے بتایا تھا کہ وہ اپنی سالگرہ اپنے 9 ماہ کے نواسے کے ساتھ منانا چاہتے تھے۔

اس حوالے سے ایک ٹوئٹ میں بختاور بھٹو زرداری سے آگاہ کیا کہ 'جب آصف زرداری دبئی پہنچے تھے تو ان کا پی سی آر ٹیسٹ مثبت آیا تھا لیکن انہیں معمولی علامات کا سامنا ہے'۔

ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی بتایا کہ 'وہ 4 دن سے آئیسولیشن میں ہیں اور آرام کررہے ہیں اور جب صحتیاب ہوجائیں گے تو اپنے نواسے سے مل کر وطن واپس آئیں گے'۔

اس سے قبل پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سمیت متعدد سیاستدان بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

ان کا کورونا ٹیسٹ 26 نومبر 2020 کو مثبت آیا جس کے باعث وہ اپنی بہن کی ایک روز بعد ہونے والی منگنی کی تقریب میں بھی شرکت نہیں کرسکے تھے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے 20 ہزار 843 ٹیسٹس کیے گئے جن میں سے 761 مثبت آئے۔

علاوہ مزید 8 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ کیسز مثبت آنے کی شرح 3.65 فیصد رہی۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024