• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

حرا مانی نے دعا زہرہ اور ظہیر کے حق میں کہی بات پر غلطی تسلیم کرلی

شائع July 27, 2022
اداکارہ ویڈیو میں جذباتی بھی ہوگئیں—اسکرین شاٹ
اداکارہ ویڈیو میں جذباتی بھی ہوگئیں—اسکرین شاٹ

اداکارہ حرا مانی نے دعا زہرہ اور ظہیر احمد کے حق میں کہی گئی اپنی بات پر غلطی تسلیم کرتے ہوئے دعا زہرہ کے والدین اور مداحوں سے معافی مانگ لی۔

حرا مانی نے دو دن قبل انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا تھا کہ ’وہ چاہتی ہیں کہ دعا زہرہ اور ظہیر احمد کبھی الگ نہ ہوں‘۔

ساتھ ہی اداکارہ نے لکھا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ خدا ان کی دعا ضرور سنیں گے۔

اداکارہ کی مذکورہ بات پر لوگوں نے ان پر خوب تنقید بھی کی تھی اور اب اداکارہ نے اپنی غلطی کو تسلیم کرتے ہوئے وضاحتی ویڈیو میں دعا زہرہ کے والدین سے معافی بھی مانگ لی۔

یہ بھی پڑھیں: چاہتی ہوں دعا اور ظہیر کبھی الگ نہ ہوں، حرا مانی

حرا مانی نے 27 جولائی کو انسٹاگرام پر مختصر ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے مذکورہ معاملے پر بات کی اور اعتراف کیا کہ انہیں یہ بات معلوم نہیں تھی کہ دعا زہرہ کو اغوا کیا گیا تھا اور انہیں یہ بھی علم نہیں تھا کہ وہ کم عمر ہیں۔

اداکارہ کے مطابق جب انہیں اپنے شوہر مانی نے بٹھا کر سمجھایا اور دوسرے قریبی افراد نے بھی انہیں معاملے کی حقیقت بتائی تو انہیں معلوم ہوا کہ دعا زہرہ کو اغوا کرکے کم عمری میں ان کی شادی کرائی گئی۔

حرا مانی نے کہا کہ وہ مذکورہ معاملے پر غلط تھیں اور انہیں اپنی غلطی ماننے میں کوئی شرم نہیں اور یہ کہ غلطیوں کو تسلیم کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ اس طبیعت کی مالک ہیں کہ وہ اپنے مداحوں سے سامنے بات کرنا چاہتی ہیں اور اسی لیے انہوں نے مذکورہ معاملے پر ویڈیو بناکر لوگوں سے معافی مانگی۔

انہوں نے بتایا کہ انہیں کہا گیا کہ وہ مذکورہ معاملے پر اب کوئی بات نہ کریں، ویڈیو نہ بنائیں لیکن وہ بضد رہیں کہ انہیں ویڈیو بنا کر معافی مانگنی ہے۔

مختصر ویڈیو کے دوران دعا زہرہ کے اغوا اور کم عمری میں شادی کروائے جانے سمیت ان کے والدین کی تکالیف پر بات کرتے ہوئے حرا مانی جذباتی بھی ہوگئیں اور کہا کہ اب لوگ ان کے آنسوں بہانے پر بھی انہیں تنقید کا نشانہ بنائیں گے۔

حرا مانی نے کہا کہ وہ حال ہی میں متحدہ عرب امارت (یو اے ای) کی ریاست دبئی سے چھٹیاں گزار کر واپس آئی ہیں اور انہوں نے آتے ہی اپنی غلطی پر مداحوں اور دعا زہرہ کے والدین سے معافی مانگی۔

اداکارہ نے کہا کہ جب انہیں معلوم ہوا کہ دعا زہرہ کم عمر ہیں تو انہیں بھی تکلیف پہنچی۔

انہوں نے واضح کیا کہ وہ نہ تو چائلڈ میرج کی حامی ہیں اور نہ ہی کسی بچی کے اغوا کی حمایت کرتی ہیں اور ان کے حوالے سے لوگ بہت غلط لکھ رہے ہیں۔

انہوں نے مداحوں اور دعا زہرہ کے والدین سے دل سے معافی مانگتے ہوئے دعا زہرہ سمیت تمام بچیوں اور لڑکیوں کی حفاظت کی دعا بھی کی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024