• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ہمیشہ معاون بیوی بن کر رہی، اداکارہ سارہ بھٹی

شائع July 27, 2022
شوہر سے کبھی دوسری خواتین سے سوالات نہیں کیے تھے، اداکارہ—فائل فوٹو: انسٹاگرام
شوہر سے کبھی دوسری خواتین سے سوالات نہیں کیے تھے، اداکارہ—فائل فوٹو: انسٹاگرام

اداکار ذوالفقار میکال کی سابق اہلیہ اہلیہ اداکارہ سارہ بھٹی نے کہا ہے کہ وہ ہمیشہ معاون بیوی بن کر رہیں اور انہوں نے کبھی بھی شوہر سے ان خواتین سے متعلق کوئی سوال نہیں کیا تھا، جن کے ساتھ وہ کام کرتے رہے۔

سارہ بھٹی نے حال ہی میں انسٹاگرام پر شوبز ویب سائٹ ‘دی کرنٹ’ کی اسٹوری کا اسکرین شاٹ شیئر کیا، جس میں ان کے سابق شوہر کی جانب سے دوسری شادی اور طلاق سے متعلق کہی گئی باتوں کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا تھا۔

میکال ذوالفقار نے حال ہی میں ڈان آئیکون کو دیے گئے انٹرویو میں دوسری شادی اور طلاق کے معاملے پر بات کی تھی مگر انہوں ںے سابق اہلیہ کے حوالے سے کوئی بھی نامناسب بات نہیں کی تھی۔

اداکار نے بتایا تھا کہ وہ دوسری شادی کی بات کرنے سے متعلق تذبذب کا شکار رہتے ہیں، تاہم اب وہ اس معاملے پر بات کر لیتے ہیں مگر ابھی فوری طور پر ان کا شادی کا کوئی ارادہ نہیں، وہ کام سمیت اپنی بیٹیوں کے ہمراہ اچھی زندگی گزار رہے ہیں۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں یہ کہا تھا کہ اگر بیوی انڈسٹری سے تعلق نہ رکھتی ہوں تو وہ شوہر کے ساتھی اداکاراؤں کے ساتھ کام کرنے پر شکوک کا اظہار کر سکتی ہے، تاہم بعض ساتھی سمجھدار ہوتے ہیں اور ان کے لیے کوئی مسئلہ نہیں ہوتا۔

سارہ بھٹی کی اسٹوری کے بعد ویب سائٹ نے خبر ہٹادی—اسکرین شاٹ
سارہ بھٹی کی اسٹوری کے بعد ویب سائٹ نے خبر ہٹادی—اسکرین شاٹ

میکال ذوالفقار نے ڈان کو دیے گئے انٹرویو میں سابق اہلیہ سارہ بھٹی سے طلاق کے معاملے پر کھل کر بات نہیں کی تھی اور نہ ہی انہوں نے سابق اہلیہ کے حوالے سے کوئی نامناسب بات کی تھی مگر شوبز ویب سائٹ نے ان کے بیان کو توڑ مروڑ کر ان کی طلاق اور دوسری شادی سے جوڑ دیا تھا، جس پر سارہ بھٹی نے برہمی کا اظہار کیا۔

سارہ بھٹی نے شوبز ویب سائٹ کی خبر کا لنک شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مذکورہ مضمون میں ان سے متعلق غلط دعوے کیے گئے اور وہ غلط دعووں پر ویب سائٹ کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ بھی دائر کرسکتی ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ وہ ہمیشہ ایک معاون بیوی بن کر رہیں، انہوں نے اپنے گھر کی تمام ذمہ داریاں خود سنبھالیں، تاکہ میکال آزادی سے کام کر سکیں۔

انہوں نے لکھا کہ انہوں نے سابق شوہر سے کبھی ان خواتین سے متعلق کوئی سوال نہیں کیا جن کے ساتھ وہ کام کرتے رہے، البتہ انہوں نے ان بعض چیزوں سے متعلق ضرور وضاحت مانگی جو سچی تھیں۔

اداکارہ نے شکوہ کیا کہ ان کے خلاف غلط معلومات پھیلائی جاتی ہے—اسکرین شاٹ
اداکارہ نے شکوہ کیا کہ ان کے خلاف غلط معلومات پھیلائی جاتی ہے—اسکرین شاٹ

ساتھ ہی سارہ بھٹی نے لکھا کہ انہیں نہیں معلوم کہ ان کے سابق شوہر نے تازہ انٹرویو میں کیا کہا لیکن اگر ویب سائٹ نے کوئی غلط معلومات دی ہے تو وہ اس کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر سکتی ہیں۔

انہوں نے ایک اور اسٹوری میں شکایت کی کہ ان پر تنقید کرنے اور انہیں برا دکھانے کے لیے بہت سارے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بنائے گئے ہیں، جن میں انہیں ایک بری ماں کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔

ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ان سے متعلق اور بھی بہت ساری افواہیں پھیلائی جاتی ہیں لیکن وہ خدا کا شکر ادا کرتی ہیں کہ وہ ان افواہوں کے برعکس بہتر اور خوشحال زندگی گزار رہی ہیں۔

اداکارہ نے لکھا کہ وہ یہ بات جانتی ہیں کہ خدا نے لوگوں کو اس لیے نہیں بنایا کہ وہ دوسروں کے لیے جھوٹ اور افواہیں پھیلائیں۔

سارہ بھٹی نے مداحوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا، تاہم انہوں نے واضح طور پر سابق شوہر یا طلاق کے حوالے سے کچھ نہیں لکھا لیکن انہوں نے اپنے خلاف پھیلائی گئی افواہوں پر برہمی کا اظہار کیا۔

میکال ذوالفقار اورسارہ بھٹی نے 2012 میں شادی کی تھی، دونوں کو دو بیٹیاں بھی ہیں اور دونوں کے درمیان 2017 میں طلاق ہوگئی تھی۔

گزشتہ برس میکال ذوالفقار نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ ان کی بڑی صاحبزادی 10 سال جب کہ چھوٹی 8 سال کی ہوچکی ہیں۔

انہوں نے گزشتہ برس بھی مذکورہ انٹرویو میں دوسری شادی کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ فی الحال ان کا شادی کرنے کا ارادہ نہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024