• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

2 لاپتا غیر ملکی کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں

شائع July 27, 2022
آسٹریلوی،کینیڈین کوہ پیما حادثات کا شکار ہو کر لاپتا ہو گئے تھے—فوٹو: ایڈونچر پاکستان
آسٹریلوی،کینیڈین کوہ پیما حادثات کا شکار ہو کر لاپتا ہو گئے تھے—فوٹو: ایڈونچر پاکستان

دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی ‘کے ٹو’ کو سر کرنے کی کوشش کے دوران لاپتا ہونے والے 2 کینیڈین اور آسٹریلوی کوہ پیماؤں کی لاشیں ‘کے ٹو’کیمپ ون، کیمپ 2 کے درمیان ایک مقام پر پائی گئیں ہیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق بیس کیمپ کے ذرائع کے مطابق آسٹریلوی کوہ پیما میتھیو ایکن اور کینیڈین کوہ پیما رچرڈ کارٹیئر 19 جولائی کو کیمپ 1 اور کیمپ 2 کے درمیان کےٹو پیش آئے2 علیحدہ علیحدہ حادثات کا شکار ہوکر لاپتا ہو گئے تھے۔

61 سالہ کینیڈین کوہ پیما رچرڈ کارٹیئر 19 جولائی کو کیمپ 3 سے بیس کیمپ کی جانب آتے ہوئے لاپتا ہو گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ‘کے ٹو’ سر کرنے کی کوشش، برطانوی کوہ پیما ہلاک، رومانیہ کا مہم جو زندگی، موت کی کشمکش میں مبتلا

رچرڈ کارٹیئر پیشہ ور کوہ پیما تھے اور وہ مختلف ماحول سے اپنے جسم کو ہم آہنگ کرنے اور جسم میں نئے موسمی حالات کے مطابق قوت مطابقت پیدا کرنے کے لیے کےٹو کیمپ 3 گئے تھے۔

لاپتا کوہ پیما کی تلاش کے لیے گراؤنڈ سرچ آپریشن کیا گیا تھا لیکن اس دوران وہ نہیں ملے تھے۔

گزشتہ روز ڈرون کیمروں کی مدد سے لاپتا کینیڈین کوہ پیما کی لاش کیمپ 1 کے قریب پائی گئی۔ رچرڈ کارٹیئر پہاڑ سے گرے اور ان کی لاش ایک چٹان پر پائی گئی۔

آسٹریلوی کوہ پیما میتھیو ایکن بھی 22 جولائی کو کیمپ 3 سے بیس کیمپ کی جانب واپس اترتے ہوئے ایک علیحدہ حادثے کے دوران لاپتا ہو گئے تھے۔

مزید پڑھیں: 5 کوہ پیما ‘کےٹو’ سر کرنے میں کامیاب، ایک مہم جو ہلاک

بیس کیمپ کے ذرائع نے تصدیق کی کہ آسٹریلوی کوہ پیما کی لاش ایڈوانس بیس کیمپ کے قریب دیکھی گئی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ آسٹریلوی کوہ پیما میتھیو ایکن کیمپ 3 سے بیس کیمپ کی جانب واپس اترتے ہوئے چٹانوں پر گرا۔

دونوں کوہ پیماؤں کی ملنے والی لاشیں مکمل طور سالم، قابل شناخت حالت میں برف میں جمی ہوئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: 100 کوہ پیما ‘کے ٹو’ سر کرنے کی مہم پر روانہ، 6 نے ‘براڈ پیک’ سر کرلی

حادثے کا شکار ہو کر مرنے والے دونوں مہم جو غیرملکیوں کو تجربہ کار کوہ پیما سمجھا جاتا تھا۔

آسٹریلوی کوہ پیما راب نورمن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں میتھیو ایکن کی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

اپنے پیغام میں راب نورمن نے میتھیو ایکن کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے تعزیت بھی کی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024