• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

بشریٰ اقبال پوسٹ مارٹم کے معاملے پر دھمکیاں دے رہی ہیں، دانیہ ملک

شائع July 26, 2022
بشریٰ اقبال نے دانیہ ملک کے خلاف سائبر کرائم میں مقدمہ بھی دائر کر رکھا ہے—فائل فوٹو: فیس بک
بشریٰ اقبال نے دانیہ ملک کے خلاف سائبر کرائم میں مقدمہ بھی دائر کر رکھا ہے—فائل فوٹو: فیس بک

عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک نے دعویٰ کیا ہے کہ مرحوم شوہر کا پوسٹ مارٹم کروانے کے معاملے پر انہیں شوہر کی سابق اور پہلی بیوی بشریٰ اقبال دھمکیاں دے رہی ہیں۔

دعا ملک نے 19 جولائی کو سندھ ہائی کورٹ میں عامر لیاقت کی قبر کشائی کرکے پوسٹ مارٹم کی درخواست دائر کی تھی، جس پر مزید سماعت 28 جولائی کو ہوگی۔

عامر لیاقت گزشتہ ماہ 10 جون کو انتقال کر گئے تھے اور ان کے بچوں کی رضامندی کے تحت پوسٹ مارٹم کیے بغیر ان کی تدفین کی گئی تھی اور ان کے پوسٹ مارٹم کے معاملے پر تنازع جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین انتقال کر گئے

دانیہ ملک کی جانب سے پوسٹ مارٹم کے لیے عدالت سے رجوع کرنے کے بعد بشریٰ اقبال اور عامر لیاقت کے بچوں نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم میں دانیہ ملک کے خلاف درخواست بھی دائر کی تھی۔

لیکن اب دعا ملک نے اپنے شوہر کی سابق اور پہلی بیوی بشریٰ اقبال پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ وہ انہیں دھمکیاں دے رہی ہیں۔

دانیہ ملک نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں بشریٰ اقبال کو لالچی خاتون قرار دیتے ہوئے ان پر الزام لگایا کہ انہوں نے بچوں کی آڑ میں عامر لیاقت کو لوٹا اور بلیک میل کیا۔

مزید پڑھیں: عامر لیاقت کو عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں سپردخاک کردیا گیا

دانیہ ملک نے دعویٰ کیا کہ بشریٰ اقبال ہی عامر لیاقت کی موت کی بہت بڑی ذمہ دار ہے، جب ان کا انتقال ہوا تب تو وہ خاموش تھیں اور اب جب ان کے پوسٹ مارٹم کے لیے عدالت سے رجوع کیا ہے تو وہ میڈیا سے مدد مانگنے کے لیے سامنے آگئیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ بشریٰ نے میڈیا سے مدد مانگنے کے لیے عامر لیاقت کے بچوں کو بھی اپنے ساتھ ملا لیا لیکن وہ یاد رکھیں کہ پوسٹ مارٹم ہوکر ہی رہے گا۔

انہوں نے لکھا کہ وہ صرف عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم چاہتی ہیں جب کہ بشریٰ اقبال یہ نہیں چاہتیں۔

انہوں نے لکھا کہ اگر بشریٰ اقبال عامر لیاقت کو بچوں سے دور نہ رکھتیں تو یہ نوبت تک نہ آتی اور یہ کہ وہ شوہر کو بچوں کے نام پر لوٹتی رہیں۔

دانیہ ملک نے مزید دعویٰ کیا کہ بشریٰ اقبال نے عامر لیاقت کا موبائل فون بھی ہڑپ کرلیا اور اب وہ افواہیں پھیلا رہی ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ ان کے پاس تمام شواہد موجود ہیں اور یہ کہ بشریٰ اقبال اس وقت کہاں تھیں جب عامر لیاقت کی ویڈیوز لیک ہوئی تھیں؟ یہ بھی پڑھیں: عامر لیاقت کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر ایک نظر

انہوں نے دعویٰ کیا کہ بشریٰ اقبال عامر لیاقت کی موت کی بہت بڑی ذمہ دار بھی ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے انہیں اپنے اندر جھانکنے کی تائید بھی کی۔

ساتھ ہی دانیہ ملک نے لکھا کہ انہیں دولت نے اندھا کیا ہوا ہے؟

خیال رہے کہ بشریٰ اقبال اور عامر لیاقت کے درمیان دسمبر 2020 میں طلاق ہوگئی تھی، دونوں کی شادی دو دہائیوں سے زیادہ عرصے تک چلی۔

بشریٰ اقبال اس وقت دو بچوں بیٹے احمد اور بیٹی دعا عامر کے ہمراہ رہتی ہیں۔

عامر لیاقت نے بشریٰ اقبال سے شادی ختم ہونے سے قبل ہی اگست 2018 میں ماڈل طوبیٰ انور سے شادی کی تھی، جنہوں نے ان سے فروری 2022 میں خلع لے لی تھی۔

فروری 2022 میں ہی عامر لیاقت نے پنجاب کی رہائشی 18 سالہ دانیہ ملک سے تیسری شادی کرلی تھی، جنہوں نے محض تین ماہ بعد مئی میں تنسیخ نکاح کے لیے پنجاب کی عدالت میں درخواست دائر کی تھی مگر ان کی خلع ہونے سے قبل ہی عامر لیاقت انتقال کر گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024