• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

گال ٹیسٹ: پاکستان 233 رنز بنا کر آؤٹ، سری لنکا کو 323 رنز کی برتری

شائع July 26, 2022
سری لنکا کو 323 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے — فوٹو: اے ایف پی
سری لنکا کو 323 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے — فوٹو: اے ایف پی
سری لنکا نے پہلی اننگز میں 147 رنز کی بھاری برتری حاصل کی — فوٹو: اے ایف پی
سری لنکا نے پہلی اننگز میں 147 رنز کی بھاری برتری حاصل کی — فوٹو: اے ایف پی

پاکستان کی ٹیم سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 233 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی جبکہ سری لنکا نے پہلی اننگز میں 147 رنز کی بھاری برتری کے دوسری اننگز میں 176 رنز بنا کر 323 رنز کی مجموعی برتری حاصل کر لی۔

گال میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز کے اختتام پر سری لنکا نے 5 وکٹوں پر 176 رنز بنالیے اور پاکستان پر برتری حاصل کرلی۔

سری لنکا نے دوسری اننگز میں بیٹنگ کا آغاز کیا تو نروشان ڈکویلا اور اوشادا فرنانڈو نے 27 رنز کا آغاز کیا تاہم نسیم شاہ نے نروشان کی اننگز 15 رنز پر ختم کردی۔

یاسر شاہ نے پاکستان کو دوسری وکٹ 47 رنز پر دلائی جب اوشادا 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کوشل مینڈس 15 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

اینجیلو میتھیوز کی وکٹ 100 رنز پر گری اور انہوں نے 35 رنز کی اننگز کھیلی۔

میچ کے تیسرے روز آخری آؤٹ ہونے والے بلے باز دنیش چندی مل تھے جو 21 رنز بنا کر 117 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

سری لنکا نے تیسرے روز کے اختتام پر 5 وکٹوں پر 176 رنز بنا لیے اور مجموعی برتری 323 رنز کرلی۔

قبل ازیں میچ کے تیسرے دن پاکستان نے 191 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ سے پہلی نامکمل اننگز دوبارہ شروع کی تو حسن علی اور یاسر شاہ وکٹ پر موجود تھے۔

مزید پڑھیں: شعیب اختر کی اپنی زندگی پر 'راولپنڈی ایکسپریس' فلم بنائے جانے کی تصدیق

دونوں کھلاڑیوں نے آٹھویں وکٹ کے لیے 32 رنز کی ساجھے داری قائم کی، حسن علی 21 رنز بنانے کے بعد پراباتھ جے سوریا کی وکٹ بن گئے۔

اس کے بعد سری لنکا کو پاکستان کی اننگز کو سمیٹنے میں زیادہ دیر نہ لگی اور پوری ٹیم 233 رنز پر پویلین رخصت ہو گئی، یاسر شاہ نے 26 رنز بنائے۔

اس طرح سری لنکا نے پہلی اننگز میں 147 رنز کی بڑی لیڈ حاصل کر کے میچ پر گرفت مضبوط کر لی۔

سری لنکا کی جانب سے رمیش مینڈسن نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے 5 وکٹیں اپنے نام کیں جبکہ جے سوریا نے 3 وکٹیں لیں۔

یہ بھی پڑھیں: شاہین شاہ آفریدی گھٹنے کی انجری کے سبب سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر

یاد رہے کہ سری لنکا نے اوشادا فرنینڈو، دنیش چندیمل اور نروشن ڈکویلا کی نصف سنچریوں کی مدد سے پہلی اننگز میں 378 رنز بنائے تھے۔

پاکستان نے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کر کے سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024