• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

پاکستان میں مقامی سطح پر ریکارڈ فونز کی تیاری

شائع July 25, 2022
—فائل فوٹو: اے ایف پی
—فائل فوٹو: اے ایف پی

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن (پی ٹی اے) کے مطابق ملک بھر میں سال 2022 کے پہلے 6 ماہ میں ایک کروڑ 40 لاکھ سے زائد اسمارٹ اور ہینڈ فونز بنائے گئے جب کہ بیرون ممالک سے 14 لاکھ فونز منگوائے گئے۔

پاکستان میں گزشتہ چند سال سے مقامی سطح پر مختلف ملٹی نیشنل کمپنیوں کے موبائل فونز کو تیار کیا جا رہا ہے اور گزشتہ برس پاکستان نے مقامی سطح پر تیار کیے گئے فونز کو بیرون ملک بھی بھجوایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سام سنگ کا پاکستان میں موبائل فونز تیار کرنے کا منصوبہ

گزشتہ ایک سال سے پاکستان میں مقامی سطح پر تیار ہونے والے موبائلز فونز کی فروخت میں تیزی دیکھی جا رہی ہے، یہی وجہ ہے کہ سال 2022 کے ابتدائی 6 ماہ میں مقامی سطح پر ایک کروڑ 40 لاکھ سے زائد موبائل تیار کیے گئے۔

پی ٹی اے کے مطابق اسی دورانیے کے دوران پاکستان سے بیرون ممالک سے محض 14 لاکھ اسمارٹ موبائلز منگوائے۔

ملک میں صرف جون 2022 میں ہی 17 لاکھ سے زائد موبائل فونز تیار کیے گئے، جن میں ٹو جی اور فور جی سپورٹ کے موبائل شامل تھے۔

پی ٹی اے کے مطابق ملک میں تیار کیے گئے 46 فیصد موبائل اسمارٹ تھے جب کہ 54 فیصد موبائل ٹو جی سپورٹ کے حامل تھے اور مجموعی طور پر پاکستان میں 60 لاکھ سے زائد اسمارٹ موبائل تیار ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان میں 2020 کے مقابلے 2021 میں مقامی سطح پر تیار ہونے والے موبائلز کی فروخت میں 24 فیصد تک اضافہ دیکھا گیا تھا۔

دوسری جانب پاکستان بیورو آف اسٹیٹکس (پی بی ایس) کے مطابق ملک میں مقامی سطح پر موبائل فونز کی تیاری میں اضافے کے باوجود بیرون ملک سے منگوائے گئے فونز کی فروخت میں بھی اضافہ دیکھا گیا اور گزشتہ 6 ماہ میں 14 لاکھ موبائل منگوائے گئے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024