• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے 2 فلسطینیوں کو قتل کردیا

شائع July 25, 2022
اسرائیلی فوج نے الزام لگایا کہ آپریشنل سرگرمی کے دوران پرتشدد ہنگامہ آرائی کی گئی—تصویر: اے ایف پی
اسرائیلی فوج نے الزام لگایا کہ آپریشنل سرگرمی کے دوران پرتشدد ہنگامہ آرائی کی گئی—تصویر: اے ایف پی

اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے میں رات گئے چھاپے کے دوران دو فلسطینیوں کو قتل کردیا۔

ڈان اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس نے نابلس سمیت متعدد مقامات پر کارروائیاں کیں اور براہِ راست فائرنگ کا استعمال کیا جبکہ 'دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے شبہ میں 4 افراد' کو گرفتار بھی کیا۔

اسرائیلی فوج نے کہا کہ متعدد 'دہشت گردوں' کے خلاف 'ہٹ' کی نشاندہی کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ اس کی طرف سے کوئی زخمی نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: فائرنگ سے 200 فلسطینیوں کا قتل، ’اسرائیل تحقیقات کرنے میں ناکام‘

فلسطینی وزارت صحت نے مرنے والوں کی شناخت 25 سالہ محمد عزیزی کے نام سے کی ہے، جو سینے میں گولی لگنے سے ہلاک ہوئے، اور 28 سالہ عبدالرحمٰن جمال سلیمان سوب نامی نوجوان کے سر میں گولی لگی تھی۔

فلسطینی ہلال احمر نے اطلاع دی ہے کہ نابلس میں 19 زخمیوں کا علاج کیا جا رہا ہے، جن میں 10 افراد براہِ راست فائرنگ کا نشانہ بنے۔

اسرائیل کی سیکیورٹی فورسز نے حالیہ مہینوں میں اسرائیل میں ہونے والے حملوں کے بعد مغربی کنارے میں تقریباً روزانہ کی کارروائیوں کا آغاز کیا ہے, صیہونی ریاست 1967 سے مغربی کنارے پر قابض ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم یائر لیپڈ نے کہا کہ رات کے چھاپے میں جن لوگوں کو نشانہ بنایا گیا وہ اسرائیلیوں پر حال ہی میں ہونے والے فائرنگ کے حملوں سے منسلک تھے، اور انہوں نے 'مؤثر اور کامیاب آپریشن' کے لیے سیکیورٹی فورسز کی تعریف کی۔

مزید پڑھیں: اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے میں 3 فلسطینیوں کو قتل کردیا

اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ فائرنگ کے تبادلے میں متعدد دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے اور کافی مقدار میں اسلحہ ضبط کر لیا گیا۔ دوسری جانب فلسطینی صدر محمود عباس کے ترجمان نبیل ابو رودینا نے اس حملے کو اسرائیلی جرم قرار دیا۔

انہوں نے وائس آف فلسطین ریڈیو کو ایک بیان میں مزید کہا کہ 'جب تک قبضہ ختم نہیں ہو جاتا اور منصفانہ امن قائم نہیں ہو جاتا اس وقت تک پورا خطہ تشدد کے دائرے میں رہے گا'۔

اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نابلس میں اس کی کارروائی پولیس کے ساتھ مل کر کی گئی، اور اس نے متعدد دیگر مقامات پر بھی کارروائیاں شروع کیں، جن میں مغیر قصبہ، ایدہ کیمپ اور شہر جنین شہر شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: صحافی شیریں ابو عاقلہ اسرائیلی فوج کی گولی سے قتل ہوئیں، فلسطینی حکام

بیان میں کہا گیا ہے کہ نابلس میں آپریشن 'مسلح دہشت گرد مشتبہ افراد کو پکڑنے کے لیے' شروع کیا گیا تھا۔

اسرائیلی فوج نے الزام لگایا کہ 'آپریشنل سرگرمی' کے دوران 'پرتشدد ہنگامہ آرائی' کی گئی۔

خیال رہے کہ مارچ کے آخر سے اب تک کم از کم 52 فلسطینی مارے جا چکے ہیں اور اس میں زیادہ تر واقعات مغربی کنارے میں ہوئے، جن میں الجزیرہ کی صحافی شیریں ابو عاقلہ بھی شامل ہیں، جو کہ فلسطینی نژاد امریکی شہری تھیں، اسی عرصے کے دوران 19 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024