• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

امریکا: کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے گرمی کی شدت میں اضافہ

شائع July 24, 2022
ملک کے وسطی اور شمال مشرقی علاقوں کو درجہ حرارت میں شدید اضافے کا سامنا ہے—فوٹو : اے ایف پی
ملک کے وسطی اور شمال مشرقی علاقوں کو درجہ حرارت میں شدید اضافے کا سامنا ہے—فوٹو : اے ایف پی

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں شدید گرمی کی لہر سے پریشان لاکھوں شہریوں نے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھنے کے بعد گرمی کی شدت میں مزید اضافے کے لیے تیاری پکڑ لی۔

ڈان اخبار میں شائع خبر رساں ادارے ‘اےایف پی’ کی رپورٹ کے مطابق ملک کے وسطی اور شمال مشرقی علاقوں کو درجہ حرارت میں شدید اضافے کا سامنا ہے، ایک درجن سے زائد ریاستوں میں ہیٹ ایڈوائزری جاری کی جا چکی ہے۔

وسطی امریکی میٹروپولیٹن علاقوں ڈیلاس اور اوکلاہوما سٹی میں کم از کم آئندہ 5 روز تک درجہ حرارت 100 ڈگری فارن ہائیٹ (38 ڈگری سیلسیس سے اوپر) رہنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیلیفورنیا میں آگ سے ناقابل تلافی نقصان

دریں اثنا بوسٹن سے فلاڈیلفیا اور واشنگٹن تک شمال مشرقی ساحل کے اطراف میں واقع شہروں کے لیے ہیٹ ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

یہاں تک کہ عام طور پر سرد رہنے والا پیسیفک نارتھ ویسٹ بھی گرمی کی شدت سے محفوظ نہیں رہ پائے گا، اس علاقے میں آئندہ ہفتے کئی روز تک درجہ حرارت 90 ڈگری فارن ہائیٹ رہنے کا امکان ہے۔

گلوبل وارمنگ کے خطرے کا واضح اشارہ دیتا ہوا یہ بلند درجہ حرارت گرمی کے سبب پیدا ہونے والی بیماریوں میں اضافے کا باعث بن چکا ہے۔

مزید پڑھیں: کیلیفورنیا کے جنگلات میں خطرناک آگ نے تباہی پھیلادی

اس دوران شہروں میں کولنگ اسٹیشنز کھولنے اور شدید گرمی سے براہ راست متاثر ہونے والے بے گھر افراد اور ایئر کنڈیشنز کی سہولت نہ رکھنے والوں تک رسائی بڑھانا لازم کیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر تلسا ایریا ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی جوزف کرالیسیک نے سی این این کو بتایا کہ ‘یہ درحقیقت ایسے حالات میں سے ایک ہے جس کا ہم ریاست اوکلاہوما میں تجربہ کر چکے ہیں، موسم سے ہونے والی اموات کے اسباب میں گرمی نمبر ایک قاتل ہے، یہ موت کی کسی بھی دوسری وجہ سے کہیں زیادہ مہلک ہے’۔

وسطی امریکی شہر میں گزشتہ روز درجہ حرارت 103 ڈگری فارن ہائیٹ رہا جبکہ آج اور کل یہ 106 ڈگری فارن ہائیٹ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیلیفورنیا میں لگی آگ ہزاروں ایکڑ تک پھیل گئی،دھوئیں سے فضا نارنجی ہوگئی

دارالحکومت میں بھی گزشتہ روز درجہ حرارت تقریباً 100 ڈگری فارن ہائیٹ تک پہنچنے کی پیش گوئی کی گئی تھی جبکہ نیویارک بھی صورتحال زیادہ مختلف نہیں تھی۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی کہ ‘مرکزی میدانی علاقوں میں دن کے وقت درجہ حرارت 100 ڈگری فارن ہائیٹ کا ہندسہ عبور کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ رہنے کا امکان ہےاور وسطی میدانی علاقوں سے شمال مشرق تک ریکارڈ توڑ بلند درجہ حرارت رہے گا جبکہ اتوار (آج) شمال مشرق میں موسم مزید گرم رہے گا’۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024