• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

عمران خان نے طلاق کو میرے خلاف استعمال کیا، ریحام خان

طلاق لینا کوئی جرم نہیں، ریحام خان—فوٹو: ٹوئٹر
طلاق لینا کوئی جرم نہیں، ریحام خان—فوٹو: ٹوئٹر

لکھاری اور صحافی ریحام خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے سابق شوہر عمران خان نے ان کی طلاق کو ان کے خلاف استعمال کیا۔

ریحام خان اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی شادی جنوری 2015 میں ہوئی تھی مگر 10 ماہ میں ہی ان کے درمیان اکتوبر 2015 میں ہی طلاق ہوگئی تھی۔

ریحام خان سے طلاق کے بعد سابق وزیر اعظم عمران خان نے بشریٰ مانیکا سے فروری 2018 میں شادی کی تھی۔

طلاق ہونے کے بعد ریحام خان اور عمران خان دونوں اپنے تعلقات پر کم ہی بات کرتے دکھائی دیتے ہیں، تاہم ایک دوسرے پر نام لیے بغیر تنقید کرتے رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ریحام خان کا تیسری شادی کا عندیہ

ریحام خان کو اس وقت تحریک انصاف اور عمران خان کے سب سے بڑے حریفوں مین شمار کیا جاتا ہے، وہ آئے دن ان کی سیاست، پالیسیوں، بیانات اور حکومت پر تنقید کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے امریکا میں قتل کی گئی پاکستانی نژاد فوٹوفرافر ثانیہ خان کے قتل سے متعلق کی گئی ایک ٹوئٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے طلاق سے متعلق بات کی، جس پر بعض لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

دونوں نے جنوری 2015 میں شادی کی تھی—فوٹو: ٹوئٹر
دونوں نے جنوری 2015 میں شادی کی تھی—فوٹو: ٹوئٹر

ریحام خان نے اپنی ٹوئٹ میں اپنی دونوں طلاقوں سے متعلق باتیں کیں اور لکھا کہ انہیں پہلی طلاق لینے میں کئی سال لگے اور اس وقت انہیں اپنے خاندان کی جانب سے کوئی تعاون حاصل نہیں تھا اور نہ ہی ان کے کوئی ایسے دوست تھے جو انہیں سہارا دیتے۔

انہوں نے اسی حوالے سے بات کرتے ہوئے لکھا کہ اپنی اور بچوں کی حفاظت کرنے کی جدوجہد نے پی ٹی آئی کے ٹرولرز کو انہیں گالیاں دینا کا بہانا بھی فراہم کیا۔

انہوں نے اپنی مختصر ٹوئٹ میں دعویٰ کیا کہ ان کی دوسری طلاق کو ان کے دوسرے سابق شوہر عمران خان نے ان کے خلاف استعمال کیا۔

ایک انٹرویو میں عمران خان نے ریحام خان سے شادی کو زندگی کی سب سے بڑی غلطی قرار دیا تھا—فوٹو: فیس بک
ایک انٹرویو میں عمران خان نے ریحام خان سے شادی کو زندگی کی سب سے بڑی غلطی قرار دیا تھا—فوٹو: فیس بک

انہوں نے لکھا کہ طلاق لینا کوئی جرم نہیں بلکہ زندہ رہنے کا حق ہے، تاہم انہیں مذکورہ ٹوئٹ پر کچھ لوگوں نے تنقید کا نشانہ بھی بنایا اور لکھا کہ عمران خان نے کبھی ان سے طلاق کے معاملے پر بات نہیں کی، وہ مظلوم بننے کی کوشش کر رہی ہیں۔

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں یہ واضح نہیں کیا کہ عمران خان نے طلاق کو ان کےخلاف کیسے استعمال کیا اور یہ انہوں نے ان کا نام لکھنے کے بجائے انہیں دوسرے سابق شوہر کے طور پر لکھا۔

عمران خان نے جولائی 2018 میں ایک برطانوی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں ریحام خان سے شادی کے معاملے پر بات کرتے ہوئے ان سے شادی کو زندگی کی سب سے بڑی غلطی قرار دیا تھا، تاہم انہوں نے ان سے طلاق کے معاملے پر کوئی واضح بات نہیں کی تھی۔

خیال رہے کہ ریحام خان کی پہلی شادی 1990 کے بعد ہوئی تھی جو 2005 میں طلاق پر ختم ہوئی، انہیں پہلی شادی سے تین جواں سالہ بچے بھی ہیں جو کہ برطانیہ میں مقیم ہیں۔

حال ہی میں ریحام خان نے ایک ٹی وی شو میں تیسری شادی کرنے کا عندیہ بھی دیا تھا۔

دونوں کی شادی محض 10 ماہ ہی چل سکی تھی—فائل فوٹو: فیس بک
دونوں کی شادی محض 10 ماہ ہی چل سکی تھی—فائل فوٹو: فیس بک

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024