• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب پر شوبز شخصیات کا رد عمل

شائع July 23, 2022
زیادہ تر شخصیات نے انتخابات کو مضحکہ خیز قرار دیا—فوٹو: فیس بک/ انسٹاگرام
زیادہ تر شخصیات نے انتخابات کو مضحکہ خیز قرار دیا—فوٹو: فیس بک/ انسٹاگرام

پنجاب اسمبلی میں 22 جولائی کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے انتخاب ہوا، جس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے حمزہ شہباز دوبارہ وزیر اعلیٰ منتخب ہوگئے۔

وزیر اعلیٰ کے انتخاب میں حمزہ شہباز کو 179 ووٹ جبکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور مسلم لیگ (ق) کے امیدوار پرویز الٰہی کو 186 ووٹ ملے تھے۔

تاہم صوبائی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت پرویز الہٰی کو ملنے والے ووٹوں میں سے (ق) لیگ کے تمام 10 ووٹ مسترد کردیے تھے جس کے بعد حمزہ شہباز 3 ووٹوں کی برتری سے وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ(ق) کے ووٹ مسترد، حمزہ شہباز دوبارہ پنجاب کے وزیراعلیٰ منتخب

پنجاب اسمبلی میں ہونے والی اسی صورتحال پر جہاں عام شہریوں نے اپنی رائے کا اظہار کیا، وہیں شوبز شخصیات نے بھی رد عمل دیا اور زیادہ تر شخصیات نے حمزہ شہباز کی جیت پر تعجب کا اظہار کیا۔

اداکارہ ماورا حسین نے اپنی مختصر ٹوئٹ میں وزیر اعلیٰ کے انتخابات کو سرکس قرار دیتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا۔

اداکارہ ایمن خان نے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کی ٹی وی فوٹیجز شیئر کرتے ہوئے اسے ملک کے لیے ایک اور خراب دن قرار دیا، ساتھ ہی انہوں نے چوروں اور لٹیروں سے ملک کی حفاظت کی دعا بھی کی۔

اداکار و گلوکار فرحان سعید نے بھی وزیر اعلٰی کے انتخاب پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ یہ کسی ایک سیاسی پارٹی کو سپورٹ کرنے کی بات نہیں بلکہ قوم کی رائے کو مسترد کرنے کا مسئلہ ہے، انہوں نے مزید لکھا کہ پی ڈی ایم کا اتحاد پنجاب کو ختم کردے گا۔

اداکارہ عفت عمر نے منفرد رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ایک جعلی سازشی خط سے شروع ہونے والا کھیل آج اصلی خط پر ختم ہوا؟

انہوں نے ایک اور مختصر ٹوئٹ کی کہ ایک زرداری سب پر بھاری، ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے حمزہ شہباز کی جیت پر مریم نواز کو مبارک باد بھی پیش کی، ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے مزاحیہ تبصرہ کیا کہ ’میری پارٹی، میری مرضی، شجاعت حسین۔

ڈراما ساز خلیل الرحمٰن قمر نے مختصر ٹوئٹ کی کہ عوام کے ووٹ کی دو ٹکے کی عزت نہیں رہی۔

اداکارہ مایا علی نے بھی رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ایک دن لٹیروں کا احتساب ہوگا اور انصاف ہوکر رہے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024