• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

سروسز چیفس کا دفاعی اور قومی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال

شائع July 22, 2022
— فائل فوٹو: فیس بک
— فائل فوٹو: فیس بک

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (سی جے سی ایس سی) اور تمام سروس چیفس کے اجلاس میں دفاعی اور قومی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دفاعی اور قومی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (سی جے سی ایس سی) اور تمام سروس چیفس کا اجلاس جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز (جے ایس ایچ کیو) راولپنڈی میں منعقد ہوا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے اجلاس کی صدارت کی، جس میں پاک آرمی کے سربراہ جنرل قمر جاوید باوجوہ، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی اور پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر مارشل ظہیر احمد بابر سندھو نے شرکت کی۔

اجلاس کو قومی سلامتی کی صورتحال خاص طور پر مغربی سرحد، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

مزید پڑھیں: مسلح افواج کو ملک کے بہترین مفاد میں سیاسی گفتگو سے دور رکھا جائے، آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں اسٹریٹجک اور روایتی پالیسیوں پر تیز رفتار پیش رفت، خطے میں پائیدار ترقی کے لیے افغانستان میں امن کی اہمیت اور مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

فورم نے دفاعی افواج کی تیاریوں پر مکمل اطمینان اور اعتماد کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شرکا نے جامع سیکیورٹی کی حکمت عملی کے مطابق مسلح افواج کی جانب سے تمام تر خطرات کا انتہائی موزوں انداز میں جواب دینے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

مزید بتایا گیا کہ سروسز چیفس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی اداروں کی قربانیوں کو بھی سراہا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024