• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

اسٹیٹ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے تقرر کی منظوری

شائع July 22, 2022
کابینہ ڈویژن کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا — فائل فوٹو / اے پی پی
کابینہ ڈویژن کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا — فائل فوٹو / اے پی پی

وفاقی کابینہ نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے تقرر کی منظوری دے دی۔

کابینہ ڈویژن کی طرف سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن کے مطابق وفاقی کابینہ نے ڈاکٹر علی چیمہ، ڈاکٹر اکبر زیدی اور طارق پاشا کو مرکزی بینک کا ڈائریکٹرز مقرر کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: اسٹیٹ بینک سے متعلق مجوزہ قانون میں اعلیٰ افسران کیلئے 'تحفظ'

نجف یاور، فواد انور، ندیم حسین زاہد فخر الدین، ابراہیم اور محفوظ اے خان کو بھی ڈائریکٹرز مقرر کر دیا گیا ہے۔

سیکریٹری خزانہ اور گورنر اسٹیٹ بینک بھی ڈائریکٹرز میں شامل ہوں گے، وفاقی کابینہ نے وزارت خزانہ کی سمری پر تمام ناموں کی منظوری دی۔

واضح رہے کہ سابق گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کی مدت رواں سال 4 مئی کو پوری ہوگئی تھی جس کے بعد سے مرکزی بینک سربراہ کے بغیر کام کر رہا ہے، جس پر مسلم لیگ (ن) کی قیادت میں حکمراں اتحاد کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے مئی 2019 میں ماہر معیشت رضا باقر کو تین سال کے لیے اسٹیٹ بینک کا گورنر مقرر کیا تھا۔

فنانس ڈویژن سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق رضا باقر کی تقرری اسٹیٹ بینک ایکٹ 1956 کے سیکشن 10 (3) کے تحت تین سال کے لیے کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کی مدت ملازمت میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ

رضا باقر جنوری گورنر اسٹیٹ بینک تعینات ہونے سے قبل رومانیہ میں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مشن سربراہ کے طور پر فرائض انجام دے چکے ہیں۔ وہ آئی ایم ایف کے ساتھ بطور ڈیٹ پالیسی ڈویژن وابستہ رہ چکے ہیں۔

وہ عالمی بینک، میساچیوسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اور سوئٹزرلینڈ کی یونین بینک کے ساتھ بھی کام کر چکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024