• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

بشریٰ اقبال کا دانیہ ملک کے خلاف ایف آئی اے میں مقدمہ کرنے کا اعلان

شائع July 22, 2022
بشریٰ اقبال نے دانیہ ملک کے خلاف سائبر کرائم جانے کا اعلان کیا—فائل فوٹو: فیس بک
بشریٰ اقبال نے دانیہ ملک کے خلاف سائبر کرائم جانے کا اعلان کیا—فائل فوٹو: فیس بک

گزشتہ ماہ انتقال کر جانے والے معروف اینکر پرسن اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی سابق پہلی بیوی ڈاکٹر بشریٰ اقبال نے دانیہ ملک کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) میں مقدمہ دائر کرنے کا اعلان کردیا۔

بشریٰ اقبال اور عامر لیاقت کے درمیان دسمبر 2020 میں طلاق ہوگئی تھی، دونوں کی شادی دو دہائیوں سے زیادہ عرصے تک چلی۔

بشریٰ اقبال اس وقت دو بچوں بیٹے احمد اور بیٹی دعا عامر کے ہمراہ رہتی ہیں۔

عامر لیاقت نے بشریٰ اقبال سے شادی ختم ہونے سے قبل ہی اگست 2018 میں ماڈل طوبیٰ انور سے شادی کی تھی، جنہوں نے ان سے فروری 2022 میں خلع لے لی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: دانیہ شاہ کا عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کیلئے عدالت سے رجوع

فروری 2022 میں ہی عامر لیاقت نے پنجاب کی رہائشی 18 سالہ دانیہ ملک سے تیسری شادی کرلی تھی، جنہوں نے محض تین ماہ بعد مئی میں تنسیخ نکاح کے لیے پنجاب کی عدالت میں درخواست دائر کی تھی مگر ان کی خلع ہونے سے قبل ہی عامر لیاقت انتقال کر گئے تھے۔

عامر لیاقت کے انتقال کے ایک ماہ بعد تین دن قبل ہی دانیہ ملک نے سندھ ہائی کورٹ میں شوہر کا پوسٹ مارٹم کروانے کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا اور اب ان کی درخواست پر آئندہ ہفتے 28 جولائی کو سماعت ہوگی۔

دانیہ ملک کی جانب سے عامر لیاقت کی ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر شیئر کیے جانے اور انہیں پریشان کرنے کے معاملے پر ان کی سابق پہلی بیوی بشریٰ اقبال نے ایف آئی اے میں جانے کا اعلان کردیا۔

مزید پڑھیں: سندھ ہائیکورٹ نے عامر لیاقت کی قبر کشائی، پوسٹ مارٹم کا حکم معطل کردیا

بشریٰ اقبال نے 22 جولائی کو اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ وہ ایف آئی اے کے سائبر کرائم میں دانیہ ملک اور ان کی والدہ کے خلاف شکایت درج کروانے جا رہی ہیں۔

انہوں نے مداحوں سے اس ضمن میں دعا کی اپیل بھی کی مگر انہوں نے اس حوالے سے مزید کوئی وضاحت نہیں کی کہ وہ کن الزامات اور بنیاد پر دانیہ ملک کے خلاف ایف آئی اے میں مقدمہ دائر کریں گی۔

تاہم انہوں نے اپنی پوسٹس میں عامر لیاقت کے ہیش ٹیگ کا استعمال کیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024