• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

اللہ نہ کرے کبھی ماہرہ خان کو معاف کروں، خلیل الرحمٰن قمر

شائع July 22, 2022
ماہرہ خان کو کبھی معاف نہیں کروں گا، ڈراما ساز—اسکرین شاٹ
ماہرہ خان کو کبھی معاف نہیں کروں گا، ڈراما ساز—اسکرین شاٹ

معروف ڈراما ساز خلیل الرحمٰن قمر نے کہا ہے کہ وہ اداکارہ ماہرہ خان کی بہت عزت کرتے تھے اور اب اللہ نہ کرے کہ وہ کبھی اداکارہ کو معاف کریں۔

ڈراما ساز نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں دیگر مسائل سمیت ماہرہ خان کی جانب سے اپنے خلاف کی گئی ٹوئٹ پر بھی بات کی اور ساتھ ہی شکوہ کیا کہ اداکارہ نے ان کے ساتھ غلط کیا۔

خلیل الرحمٰن قمر نے ماہرہ خان کی جانب سے اپنے خلاف مارچ 2020 میں کی گئی ٹوئٹ کا حوالہ دیا، جس میں انہوں نے ڈراما ساز کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان ڈراما نگار خلیل الرحمٰن قمر کے خلاف ٹوئٹ

ماہرہ خان نے اس وقت ٹوئٹ کی تھی جب کہ خلیل الرحمٰن قمر نے ایک ٹی وی شو میں سماجی رہنما ماروی سرمد کے خلاف نامناسب الفاظ استعمال کیے تھے۔

ڈراما ساز پہلے بھی ماہرہ خان کے رویے پر افسوس کا اظہار کر چکے ہیں—فائل فوٹو: فیس بک/ انسٹاگرام
ڈراما ساز پہلے بھی ماہرہ خان کے رویے پر افسوس کا اظہار کر چکے ہیں—فائل فوٹو: فیس بک/ انسٹاگرام

ماہرہ خان نے خلیل الرحمٰن قمر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ وہ ٹی وی اسکرین پر عورتوں کی تضحیک کرنے والے شخص کی جانب سے ماروی سرمد کے لیے کہے گئے الفاظ پر حیران ہیں۔

اداکارہ نے ڈراما نگار کے نام کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے لکھا تھا کہ وہ وہی شخص ہیں، جنہیں عورتوں کی تضحیک کے بعد ایک کے بعد ایک منصوبہ دیا جاتا ہے۔

ڈراما ساز نے ماہرہ خان کی مذکورہ ٹوئٹ پر پہلے بھی افسوس کا اظہار کیا تھا مگر اب ایک بار پھر انہوں نے انٹرویو میں اس پر شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تو ماہرہ خان کی عزت کرتے تھے، وہ ان کے خلاف ٹوئٹ کرنے سے قبل انہیں فون کرتیں تو اچھا تھا۔

ڈراما ساز نے کہا کہ ماہرہ خان نے جس طرح کا ٹوئٹ کیا تھا، اللہ انہیں معاف کرے مگر وہ اللہ نہ کرے کہ وہ اداکارہ کو معاف کریں، ساتھ ہی انہوں نے یہ عزم بھی کیا کہ وہ اداکارہ کو کبھی معاف نہیں کریں گے۔

صدقے تمہارے کو 2014 میں ریلیز کیا گیا تھا—فوٹو: فیس بک
صدقے تمہارے کو 2014 میں ریلیز کیا گیا تھا—فوٹو: فیس بک

خلیل الرحمٰن قمر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ماہرہ خان انہیں پہلے سے ہی جانتی تھیں، وہ انہیں کوئی بھی ٹوئٹ کرنے سے قبل فون کرتیں تو وہ انہیں سمجھاتے کہ انہوں نے کیسا بیان دیا مگر انہوں نے ایسا کرنے کے بجائے ان کے خلاف ٹوئٹ کردی۔

انہوں نے کہا کہ وہ ماہرہ خان کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ پر آج تک حیران ہیں اور انہیں وہ ٹوئٹ سمجھ بھی نہیں آئی۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اگر ماہرہ خان کسی محفل میں انہیں ملی اور انہیں سلام کیا تو وہ اس کا جواب دے کر وہاں سے چلے جائیں گے۔

انہوں نے ایک بار پھر اس بات پر بھی افسوس اور دکھ کا اظہار کیا کہ انہوں نے ماہرہ خان کو ‘صدقے تمہارے’ میں بہترین کردار دلوایا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024