• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

سندھ کے بلدیاتی انتخابات کے التوا میں پیپلز پارٹی کا کوئی کردار نہیں، شازیہ مری

شائع July 22, 2022
شازیہ مری نے کہا کہ عمران خان مذہبی کارڈ کھیل کر قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں—فائل فوٹو : اسکرین گریب/یوٹیوب
شازیہ مری نے کہا کہ عمران خان مذہبی کارڈ کھیل کر قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں—فائل فوٹو : اسکرین گریب/یوٹیوب

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے التوا کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر برائے انسداد غربت اور سماجی تحفظ اور پی پی پی کی مرکزی انفارمیشن سیکرٹری شازیہ مری نے صحافیوں کو بتایا کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے خراب موسم کے باعث 28 اگست تک ملتوی کیا ہے۔

انہوں نے اس حوالے سے سندھ حکومت کے خلاف مکروہ پروپیگنڈے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے الیکشن میں تاخیر کے لیے ای سی پی کو کوئی درخواست نہیں دی، ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں اس سیزن میں مون سون کی ریکارڈ بارشیں ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ملتوی کردیا

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی نے بلدیاتی انتخابات کے لیے زیادہ تر حلقوں میں اپنے امیدوار بھی نہیں کھڑے کیے تھے۔

انہوں نے الیکشن کمیشن سے پی ٹی آئی کے خلاف غیر ملکی فنڈنگ کیس کا طویل عرصے سے مؤخر فیصلہ بھی سنانے کا بھی کہا، ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان اس کیس کی وجہ سے الیکشن کمیشن کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

انہوں نے پی پی پی رہنما آصف علی زرداری پر عمران خان کی تنقید کا بھی حوالہ دیتے ہوئے واضح کیا کہ سابق صدر اور پیپلز پارٹی کا پنجاب کے وزیراعلیٰ کے انتخاب میں کوئی کردار نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: سندھ بلدیاتی انتخابات: الیکشن کمیشن نے حکم امتناع پر فیصلہ محفوظ کرلیا

شازیہ مری نے افسوس کا اظہار کیا کہ عمران خان مذہبی کارڈ کھیل کر قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی شخص پی ٹی آئی میں شامل ہوتا ہے تو اسے حلال سمجھا جاتا ہے لیکن اگر کوئی پارٹی چھوڑ کر جاتا ہے تو پارٹی اس عمل کو حرام قرار دیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب پی ٹی آئی نے الیکشن جیت لیا تو دعویٰ کیا کہ سب کچھ ٹھیک ہے لیکن الیکشن ہارنے کے خوف سے دھاندلی کے الزامات لگانا پہلے ہی شروع کر دیے گئے تھے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Daanish Jul 22, 2022 10:15am
liar, need more time to fool MQM. PPP is an interior Sindh party of goons and rabid vaderas.

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024