• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

امریکی صدر جوبائیڈن کورونا وائرس کا شکار

شائع July 21, 2022
امریکی صدر کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں—فائل فوٹو: رائٹرز
امریکی صدر کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں—فائل فوٹو: رائٹرز

امریکا کے اب تک کے معمر صدر جو بائیڈن عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں اور وائٹ ہاؤس اس بات کی تصدیق کی ہے کہ صدر کو ہلکی علامات ظاہر ہوئی ہیں لیکن وہ خود کو محدود کرکے کام جاری رکھیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق وائٹ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق امریکی صدر کے طور پر اب تک کے معمر شخص جو بائیڈن کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے جن کو ہلکی علامات ظاہر ہوئی ہیں۔

79 سالہ جو بائیڈن کی سیکریٹری کیرین جین پئیر کے مطابق انہوں نے کورونا وائرس کا پیکس لووڈ کورس لینا شروع کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: امریکی صدر جو بائیڈن کا دورہ مشرق وسطٰی اور ہم!

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ صدر کو مکمل طور پر ویکسین لگائی گئی ہے جبکہ تیسرا ڈوز بھی لگایا گیا ہے کیونکہ ان کو معمولی علامات کا سامنا تھا۔

انہوں نے بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے مراکز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سی ڈی سی کے رہنما اصولوں کے مطابق وہ وائٹ ہاؤس میں الگ رہیں گے اور اس دوران اپنے تمام فرائض کو پوری طرح سے انجام دیتے رہیں گے۔

جو بائیڈن کی انتظامیہ کے متعدد اراکین اور واشنگٹن میں دیگر سینئر شخصیات میں بھی حالیہ مہینوں میں کورونا وائرس مثبت آیا تھا جن میں اپریل میں امریکی نائب صدر کمالا ہیرس، ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی اور اٹارنی جنرل میرک گارلینڈ بھی شامل ہیں لیکن بعد میں تمام عہدیداروں کا ٹیسٹ منفی آیا تھا اور انہوں نے دوبارہ کام کرنا شروع کردیا۔

جین پیئر نے کہا کہ جو بائیڈن اپنے عملے سے فون پر بات کر رہے ہیں اور صحت یاب ہونے تک وائٹ ہاؤس سے فون اور زوم کے ذریعے اجلاس اور میٹنگز میں حصہ لیتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ منفی ٹیسٹ آنے کے بعد وہ ذاتی طور پر دوبارہ کام شروع کریں گے اس وقت تک صدر کی صحت کے بارے میں روزانہ اپ ڈیٹ فراہم کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: جو بائیڈن کا عید پر پیغام، تمام عقائد کے احترام کے عزم کی تجدید

سی این این نے وائٹ ہاؤس کے کورونا کوآرڈینیٹر آشیش جھا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جو بائیڈن کی ناک سے پانی آتا ہے اور انہیں تھکاوٹ بھی محسوس ہوتی ہے لیکن بخار نہیں ہے۔

کورونا وائرس کے حوالے سے جو بائیڈن کی تشکیل کردہ ٹیم کے سابق رکن اور طبی ماہر ایمانوئیل نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ہم پچھلی بار امریکی صدر کو ہونے والے کورونا وائرس سے اب مختلف مقام پر ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ جو بائیڈن کو مکمل ویکسین لگی ہوئی ہے اور ایک پیکسلووڈ کے استعمال کر رہے ہیں جس سے علامات میں کمی ہوتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024