• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

پی پی-7 راولپنڈی: الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کردی

شائع July 21, 2022
فائل فوٹو: الیکشن کمیشن ویب  سائٹ
فائل فوٹو: الیکشن کمیشن ویب سائٹ

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی-7 راولپنڈی 2 کے ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کی دائرہ کردہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کردی۔

پی ٹی آئی نے پنجاب کے حلقے پی پی-7 راولپنڈی 2 کے ضمنی انتخاب کو چلینج کرتے ہوئے حوالہ دیا تھا کہ انتخاب کے نتائج میں تاخیر ہوئی جبکہ کامیاب اور دوسرے نمبر پر رہنے والے امیدوار کو ملنے والے ووٹوں کے درمیان معمولی فرق ہے۔

یہ فیصلہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے سنایا۔

یہ بھی پڑھیں: پی پی-7 راولپنڈی: پی ٹی آئی کی درخواست پر ای سی پی کے فیصلے تک نتائج روکنے کا حکم

الیکشن کمیشن نے اپنے مختصر فیصلے میں کہا کہ درخواست گزار پولنگ کے دوران کوئی دھاندلی یا بے قاعدگی ثابت نہیں کر سکے، فیصلے میں مزید کہا گیا کہ درخواست گزار دوبارہ گنتی کی وجوہات بتانے میں ناکام رہا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے فیصلے کے اعلان کے فوری بعد پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود نے ٹوئٹر پر فیصلے کو قانون کے خلاف قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے غیر جانبداری اور دیانتداری کے خاتمے کے جمہوریت کے خلاف دور رس منفی نتائج ہوں گے۔

غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار راجا صغیر پنجاب اسمبلی کی نشست صرف 49 ووٹوں کے مارجن پر جیتی تھی جبکہ ان کے مخالف پی ٹی آئی امیدوار ریٹائرڈ کرنل شبیر اعوان دوسرے نمبر پر رہے تھے۔

مزید پڑھیں: پی پی 7 راولپنڈی:پی ٹی آئی کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کرنے پر الیکشن کمیشن پر تنقید

پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار شبیر اعوان نے ریٹرننگ افسر (آر او) کے پاس درخواست جمع کرواتے ہوئے دوبارہ گنتی کا مطالبہ کیا تھا۔

انہوں نے اپنی درخواست میں دلیل دی تھی کہ پنجاب بھر کے دیگر حلقوں میں ضمنی انتخابات کے نتائج کا اعلان شام 7 بجے کیا گیا جبکہ پی پی7 کا نتیجہ شام 7 بج کر 40 منٹ پر جاری کرتے ہوئے رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم (آر ٹی ایس) میں خرابی کا جواز پیش کیا گیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے اس حلقے میں ضمنی انتخاب کے عمل کے لیے 3 لاکھ 35 ہزار 295 ووٹرز کے لیے 787 پولنگ بوتھس پر مشتمل 266 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے تھے۔

الیکشن کمیشن میں پی پی 7 ضمنی انتخابات میں دوبارہ گنتی کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی کی اپیل مسترد کردی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی نے مسلم لیگ (ن) کو شکست دے دی

پی ٹی آئی کے امیدوار شبیر اعوان کی جانب سے 21 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ گنتی کی درخواست دی گئی تھی۔

ریٹرننگ افسر (آر او) کے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی نے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا اور ہائی کورٹ کے حکم پر الیکشن کمیشن میں درخواست دی گئی تھی۔

الیکشن کمیشن نے آج ہی کیس پر سماعت کے دوران فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، سماعت کے دوران کامیاب امیدوار مسلم لیگ (ن) راجا صغیر کا مؤقف بھی سنا گیا۔

19 ارکان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کے دوران پنجاب اسمبلی کے کامیاب ہونے والے 19 ارکان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

مزید پڑھیں: پنجاب ضمنی انتخابات: پی ٹی آئی امیدوار نے راولپنڈی میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی چیلنج کردی

الیکشن کمیشن کی جانب سے کامیابی کے نوٹی فکیشن کے مطابق جیتنے والے امیدواروں کے نام یہ ہیں۔

  • پی پی 83 خوشاب 2: حسن ملک (پی ٹی آئی)

  • پی پی 90 بھکر 2: عرفان اللہ خان نیازی (پی ٹی آئی)

  • پی پی 97 فیصل آباد 1 : علی افضل ساہی (پی ٹی آئی)

  • پی پی 125 جھنگ 2: میاں محمد اعظم (پی ٹی آئی)

  • پی پی 127 جھنگ 4 : مہر محمد نواز (پی ٹی آئی)

  • پی پی 140شیخوپورہ 6: خرم شہزاد ورک (پی ٹی آئی)

  • پی پی 158 لاہور: میاں محمد اکرم (پی ٹی آئی)

  • پی پی 167 لاہور: شبیر احمد (پی ٹی آئی)

  • پی پی 168 لاہور:ملک اسد علی (مسلم لیگ (ن)

  • پی پی 170 لاہور: ملک ظہیر عباس (پی ٹی آئی)

  • پی پی 217 ملتان 2: مخدوم زین قریشی (پی ٹی آئی)

  • پی پی 224 لودھراں 1: محمد عامر اقبال (پی ٹی آئی)

  • پی پی 228 لودھراں 2: سید محمد رفیع الدین بخاری (آزاد)

  • پی پی 237 بہاولنگر1: فدا حسین (مسلم لیگ (ن)

  • پی پی 272 مظفر گڑھ: محمد معظم علی خان (پی ٹی آئی)

  • پی پی 273 مظفر گڑھ: محمد سبطین رضا (مسلم لیگ (ن)

  • پی پی 282 لیہ: قیصر عباس خان (پی ٹی آئی)

  • پی پی 288 ڈیرہ غازی خان: سردار محمد سیف الدین خان کھوسہ (پی ٹی آئی)

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024