• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

پاکستان کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل میں رسائی کے امکانات روشن

شائع July 20, 2022
پاکستان نے میچ میں چار وکٹوں سے فتح حاصل کی— فوٹو: اے ایف پی
پاکستان نے میچ میں چار وکٹوں سے فتح حاصل کی— فوٹو: اے ایف پی

پاکستان نے سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں شاندار فتح کی بدولت ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا فائنل کھیلنے کی امیدیں روشن کرلی ہیں۔

گال میں قومی ٹیم کی سری لنکا کے خلاف 4 وکٹوں سے کامیابی کی بدولت ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے ابتدائی پانچ نمبروں میں بڑی تبدیلیاں واقع ہوئی ہیں۔

اس فتح کی بدولت پاکستان کی ٹیم ٹیسٹ چیمپیئن میں ایک درجہ بہتری کے بعد تیسرے نمبر پر آگئی ہے اور اس کی فتح اور شکست کا تناسب 58.33 فیصد ہے۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے ٹیبل میں پہلے نمبر پر جنوبی افریقہ اور دوسرے نمبر پر آسٹریلیا موجود ہے جہاں ان دونوں کی فتوحات کا تناسب بالترتیب 71.43 اور 70 فیصد ہے۔

پاکستان کی اس فتح سے بھارت کا بھی فائدہ ہوا ہے اور 52.08 فیصد کے ساتھ وہ بھی چوتھے نمبر پر موجود ہے جبکہ 50 فیصد کے ساتھ ویسٹ انڈیز پانچویں نمبر پر براجمان ہے۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں سری لنکا کا چھٹا، انگلینڈ کا ساتواں، دفاعی چیمپیئن نیوزی لینڈ کا آٹھواں اور بنگلہ دیش کا نواں نمبر ہے۔

سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں فتح کی بدولت پاکستان کی ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں اپنی جگہ مزید بہتر بناسکتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024