• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کرینہ کپور کا تیسرا حمل ٹھہرنے کی خبروں پر دلچسپ رد عمل

شائع July 20, 2022
میں حاملہ نہیں، اداکارہ—فائل فوٹو: انسٹاگرام
میں حاملہ نہیں، اداکارہ—فائل فوٹو: انسٹاگرام

بولی وڈ بے بو کہلانے والی اداکارہ کرینہ کپور نے اپنے ہاں تیسرے حمل ٹھہرنے کی خبریں وائرل ہونے پر دلچسپ رد عمل دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ایسی خبروں پر ان کے شوہر کا جواب بہت ہی پیارا تھا۔

بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر چند دنوں سے ان کے تیسری بار حاملہ ہونے کی خبریں وائرل تھیں، جس پر اب اداکارہ نے وضاحت کردی۔

کرینہ کپور کی جانب سے شوہر سیف علی خان کے ہمراہ یورپ ملک اٹلی میں چھٹیاں گزارنے کی تصاویر سامنے آنے کے بعد لوگوں نے اندازے لگائے کہ وہ تیسری بار حمل سے ہیں۔

اپنے ہاں تیسرے حمل ٹھہرنے کی خبروں پر کرینہ کپور نے انسٹاگرام اسٹوری میں دلچسپ رد عمل دیا، جس نے مداحوں کے دل جیت لیے۔

’انڈیا ٹوڈے‘ کے مطابق کرینہ کپور نے حمل ٹھہرنے کی خبروں کے بعد انسٹاگرام اسٹوری میں ایسی خبروں کو جھوٹا قرار دیا۔

کرینہ کپور نے واضح طور پر لکھا کہ ’وہ حاملہ نہیں ہیں اور وہ اٹلی میں پاستا اور وائن کا ذائقہ لینے میں مصروف ہیں‘۔

اداکارہ نے اپنی اسٹوری میں حمل ٹھہرنے کی خبروں پر شوہر سیف علی خان کے رد عمل کا بھی بتایا۔

یہ بھی پڑھیں: سیف کو کہا ہے 60 سال کی عمر میں بچہ پیدا کرنے کی کوشش نہیں کرنی، کرینہ کپور

کرینہ کپور نے لکھا کہ ان کے تیسری بار حاملہ ہونے کی خبر پر سیف علی خان نے کہا کہ وہ پہلے ہی بھارت کی آبادی بڑھانے میں اپنا بہت سارا حصہ ڈال چکے ہیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

خیال رہے کہ کرینہ کپور کے ہاں دوسرے بیٹے ’جہانگیر علی خان‘ عرف ’جے‘ کی پیدائش فروری 2021 میں ہوئی تھی۔

ان کے ہاں پہلے بیٹے تیمور علی خان کی پیدائش دسمبر 2016 میں ہوئی تھی اور انہوں نے 2012 میں شادی کی تھی۔

سیف علی خان اس 51 سال کی عمر سے زائد ہو چکے ہیں اور ان کی اہلیہ کرینہ کپور 41 برس کی ہیں، دونوں کی عمر میں 10 سال کا فرق ہے۔

کرینہ کپور سے قبل سیف علی خان نے پہلی شادی امریتا سنگھ سے کی تھی اور اداکار کو مجموعی طور پر چار بچے ہیں۔ سیف علی خان کو پہلے دو بچے سارہ خان اور ابراہیم علی خان ہیں، انہوں نے امریتا سنگھ سے 1991 میں کی تھی جو کہ شوہر سے 13 سال زائد العمر تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024