• KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:27pm

حکومت نے افسران کیلئے 'ایگزیکٹو الاؤنس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

شائع July 20, 2022
اس الاؤنس کی منظوری کے بعد اعلیٰ بیوروکریٹس کی تنخواہ میں ڈیڑھ سے 2 لاکھ روپے اضافہ متوقع ہے—فائل فوٹو: اے ایف پی
اس الاؤنس کی منظوری کے بعد اعلیٰ بیوروکریٹس کی تنخواہ میں ڈیڑھ سے 2 لاکھ روپے اضافہ متوقع ہے—فائل فوٹو: اے ایف پی

مشکل مالی صورتحال اور خراب معاشی اشاریوں کے باوجود وفاقی حکومت نے وفاقی سیکرٹریٹ اور اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) فیلڈ ایڈمنسٹریشن میں کام کرنے والے سرکاری افسران کے لیے ’ایگزیکٹیو الاؤنس‘ کے ذریعے 150 فیصد تک کا بھاری مالی فائدہ نوٹیفائیڈ کردیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق فنانس ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یکم جولائی 2022 سے گریڈ 17 سے 22 تک کے تمام سرکاری افسران کی موجودہ بنیادی تنخواہوں میں 150 فیصد (1.5 گنا) اضافہ ہو جائے گا۔

اس الاؤنس کی منظوری کے بعد اعلیٰ بیوروکریٹس کی تنخواہ میں ڈیڑھ سے 2 لاکھ روپے اضافہ متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہوں میں 48 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

واضح رہے کہ یہ اضافہ محض تین ہفتے قبل قومی اسمبلی سے منظور کیے گئے وفاقی بجٹ میں حکومت کی جانب سے اعلان کردہ تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کے علاوہ ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے سیکشن آفیسرز، ڈپٹی سیکریٹریز، جوائنٹ سیکریٹریز، سینئر جوائنٹ سیکریٹریز، ایڈیشنل سیکریٹریز، ایڈیشنل سیکریٹریز (انچارج)، اسپیشل سیکریٹریز اور وفاقی سیکرٹریٹ (وزارتوں/ ڈویژنز)، وزیر اعظم آفس اور صدر کے سیکریٹریٹ میں سیکریٹریز کی منظور شدہ اسامیوں پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے تمام افسران کے لیے یہ الاؤنس لاگو ہوگا۔

یہ الاؤنس اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری فیلڈ ایڈمنسٹریشن میں اے سی، ایڈیشنل ڈی سی، ڈی سی اور چیف کمشنر کے عہدے پر تعینات افسران کے لیے بھی قابل قبول ہوگا۔

مزید پڑھیں: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کی منظوری

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 'جو افسران مذکورہ بالا عہدوں پر ڈیپوٹیشن پر تعینات ہیں وہ ڈیپوٹیشن الاؤنس کے علاوہ کسی بھی نام سے، ان کے کیڈر یا ادارے کے لیے مخصوص کسی بھی دوسرے الاؤنس یا مراعات حاصل کرنے کے حقدار نہیں ہوں گے'۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ جو 'ایگزیکٹو الاؤنس' حاصل کررہے ہیں وہ موجودہ تفاوت میں کمی کے الاؤنس میں سے کسی کو حاصل کرنے کے حقدار نہیں ہوں گے۔

کارٹون

کارٹون : 14 نومبر 2024
کارٹون : 13 نومبر 2024