• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

بھارتی موسیقار نے ’لاری چھوٹی‘ کی دھن چوری کرلی

شائع July 19, 2022
رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے تاحال کوئی جواب نہیں دیا—اسکرین شاٹ
رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے تاحال کوئی جواب نہیں دیا—اسکرین شاٹ

بولی وڈ چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور اور ان کی اہلیہ عالیہ بھٹ کی آنے والی فلم ’براہمسترا‘ کے گانے ’کیسریا‘ کی دھن پرانے پاکستانی گانے ’لاری چھوٹی‘ کی کاپی نکلی۔

’کیسریاُ‘ کو ایک روز قبل 17 جولائی کو ریلیز کیا گیا تھا، جسے ارجیت سنگھ نے گایا ہے اور اسے رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ پر فلمایا گیا ہے۔

مذکورہ گانے کی موسیقی معروف موسیقار پریتم نے ترتیب دی ہے جب کہ اس کی شاعری امیتابھ بھتاچاریہ نے لکھی ہے۔

’کیسریا‘ کے ریلیز ہوتے ہی صارفین نے سوشل میڈیا پر گانے کی دھن چوری کرنے کا الزام لگاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس کی دھن پرانے پاکستانی گانے ’لاری چھوٹی‘ سے چوری کی گئی ہے۔

زیادہ تر صارفین صارفین نے ’کیسریا‘ اور ’لاری چھوٹی‘ کی دھنوں کی ایک ساتھ آڈیوی شیئرکرتے ہوئے بھارتی موسیقار اور فلمی ٹیم پر تنقید کی۔

بعض لوگوں نے پاکستانی گانے کی دھن چرانے پر موسیقار پریتم کو مینشن بھی کیا جب کہ دیگر لوگوں نے فلم ‘براہمسترا‘ کی ٹیم کو بھی مینشن کیا۔

صارفین نے بھارتی موسیقار پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے پرانے پاکستانی گانے کو نئے ریپر میں فروخت کرنے کی کوشش کی۔

بھارتی موسیقار نے جس پرانے پاکستانی گانے ’لاری چھوٹی‘ کو کاپی کیا، اسے دو دہائیاں قبل ’لال‘ نامی بینڈ نے ریلیز کیا تھا، جسے معروف موسیقار ذالفقار جبار خان المعروف ذلفی نے گایا تھا اور انہوں نے ہی اس کی دھن بنائی تھی۔

’لاری چھوٹی‘ اتنا مقبول ہوا تھا کہ اسے 2007 میں ریلیز ہونے والی بولی وڈ فلم ’اک چالیس کی لاسٹ لوکل‘ میں بھی شامل کیا گیا تھا، جس میں ابھے دیول، نوازالدین صدیقی اور نہیا دھوپیا نے اداکاری کی تھی۔

’لاری چھوٹی‘ کو بولی وڈ فلم میں شامل کرکے اسے ممبئی کے تناظر میں فلمایا گیا تھا مگر اس وقت پاکستانی موسیقار کو کریڈٹ دیا گیا تھا۔

لیکن اب موسیقار پریتم نے اس کی دھن چرا کر اس پر نیا گانا ’کیسریا‘ بنا ڈالا، جس کے ریلیز ہوتے ہی لوگوں نے ان پر دھن چوری کرنے کا الزام بھی لگایا۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ کسی بھارتی موسیقار نے پاکستانی گانے کی دھن چوری کی ہو بلکہ اس سے قبل بھی متعدد بار انڈین گلوکار ایسا کر چکے ہیں۔

ماضی میں بھارتی موسیقار نہ صرف پاکستانی گانوں کی دھنیں چوری کرتے رہے ہیں بلکہ وہ پورے کے پورے پاکستانی گانے بھی چوری کرکے ان میں تھوڑی تبدیلی کرکے انہیں گاتے رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024