• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

’ساڑھے 14 اگست‘ کو یوم آزادی سے پیش کیا جائے گا

شائع July 18, 2022
تھیٹر کو 14 اگست سے پیش کیا جائے گا—اسکرین شاٹ
تھیٹر کو 14 اگست سے پیش کیا جائے گا—اسکرین شاٹ

معروف لکھاری، ڈراما ساز اور مزاح نگار انور مقصود کے تیار کیے گئے تھیٹر ’ساڑھے 14‘ اگست کا ٹریلر جاری کرتے ہوئے اسے یوم آزادی سے پیش کرنے کی تصدیق کردی گئی۔

کاپی کیٹ پروڈکشن کے انسٹاگرام پر ’ساڑھے 14‘ اگست کا ٹیزر جاری کرتے ہوئے اسے جشن آزادی کے دن سے کراچی کے آرٹس کونسل میں پیش کرنے کی تصدیق کی گئی۔

جاری کیے گئے ٹیزر میں ایک فوٹوگرافر کو مہاتما گاندھی اور قائد اعظم محمد علی جناح کی ایک ساتھ تصویر لینے کی کوشش کرتے دکھایا گیا ہے۔

ٹیزر میں دکھایا گیا ہے کہ فوٹوگرافر دونوں قائدین کو ایک دوسرے کے قریب ہونے کا کہتے ہیں تاکہ ان کی تصویر بہتر آئے، جس پر قائد اعظم مزید قریب ہونے سے معذرت کرتے ہیں۔

ٹیزر میں گاندھی کو کہتے ہوئے دکھایا گیا ہے کہ وہ تو قائد اعظم کے مزید قریب ہونا چاہتے تھے۔

اسی دوران ٹیزر میں فوٹوگرافر انور مقصود کو ان کے درمیان میں آکر بیٹھنے کا کہتے ہیں اور اسی دوران ہی فوٹوگرافر ان کی تصویر کھینچ لیتا ہے۔

ٹیزر کے ساتھ مزید کوئی تفصیلات نہیں بتائی گئیں، البتہ بتایا گیا کہ تھیٹر کی ٹکٹس ابھی سے ہی دستیاب ہیں اور اسے 14 اگست سے کراچی آرٹس کونسل میں پیش کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: انور مقصود کا سیاسی تھیٹر ڈراما ’ساڑھے 14 اگست‘

’ساڑھے 14 اگست‘ کے حوالے سے رواں برس فروری میں انور مقصود نے بتایا تھا کہ تھیٹر ڈرامے کی کہانی بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور مہاتما گاندھی سے کیے گئے کسی شخص کے سوال کے گرد گھومتی ہے۔

اس سے قبل انور مقصود نے 2011 میں ’ پونے 14 اگست‘ اور پھر ’سوا 14 اگست‘ نامی تھیٹر پیش کیا گیا تھا، جس کا تیسرا حصہ ’ساڑھے 14 اگست‘ اب پیش کیا جائے گا۔

اسی حوالے سے انور مقصود نے فروری میں کہا تھا کہ جب انہوں نے 2011 میں ’پونے 14 اگست‘ ڈراما لکھا تھا تب ان سے پوچھا گیا تھا کہ انہوں نے مکمل 14 اگست کیوں نہیں لکھا؟

انہوں نے بتایا تھا کہ تین سال بعد انہوں نے ’سوا 14 اگست‘ لکھا اور پھر سے انہوں نے 14 اگست نہیں لکھا، کیوں کہ ان کے خیال میں ابھی 14 اگست آیا ہی نہیں۔

انور مقصود کا کہنا تھا کہ لوگوں کا خیال تھا کہ اب وہ ’سوا 14 اگست‘ کے بعد ’14 اگست‘ نامی ڈراما لکھیں گے مگر ایسا نہیں اور انہوں نے ’ساڑھے 14 اگست‘ لکھا ہے۔

انور مقصود کے اسی موضوع پر پہلے دو تھیٹرز پیش کیے جا چکے ہیں—اسکرین شاٹ
انور مقصود کے اسی موضوع پر پہلے دو تھیٹرز پیش کیے جا چکے ہیں—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024