• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

جینیفر لوپیز اور بین ایفلک نے 20 سال بعد دوبارہ شادی کرلی

شائع July 18, 2022
دونوں کے درمیان پہلی علیحدگی 2003 میں ہوئی تھی—فائل فوٹو: رائٹرز
دونوں کے درمیان پہلی علیحدگی 2003 میں ہوئی تھی—فائل فوٹو: رائٹرز

گلوکارہ و اداکارہ جینیفر لوپیز اور ہولی وڈ اداکار بین ایفلک نے پہلی شادی کے ختم ہونے کے بعد 20 سال بعد دوبارہ شادی کرلی۔

دونوں کے درمیان ابتدائی طور پر 2001 میں تعلقات استوار ہوئے تھے اور اس وقت دونوں نے منگنی بھی کی تھی مگر دونوں کے درمیان 2003 کے اختتام پر علیحدگی ہوگئی تھی۔

دونوں دو سال تک ‘لِوِ اِن ریلیشن شپ’ میں رہے جو شادی کی طرح کا ایک قانونی معاہدہ ہوتا ہے، جس میں مرد و خواتین شوہر اور بیوی کی طرح رہتے ہیں مگر علیحدگی کے بعد دونوں ایک دوسرے پر کوئی مقدمہ نہیں کرسکتے۔

اب پہلی طلاق کے 20 سال بعد دونوں نے دوبارہ شادی کرکے ایک دوسرے کو حقیقی محبت کا تحفہ دیا۔

خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق دونوں نے 15 جولائی کو شادی کا لائسنس حاصل کرنے کے بعد 17 جولائی کو شادی کرلی۔

جینیفر لوپیز اور بین ایفلک نے رواں برس اپریل میں منگنی کرتے ہوئے جلد شادی کا عندیہ دیا تھا۔

دونوں کی شادی پر جینیفر لوپیز کی میک اپ کمپنی کی جانب سے انسٹاگرام پوسٹ میں انہیں مبارک باد بھی پیش کی گئی۔

علاوہ ازیں دیگر شخصیات نے بھی بین ایفلک اور جینیفر لوپیز کی شادی کی پوسٹس رکھ کر انہیں مبارک باد پیش کی۔

‘رائٹرز’ کے مطابق جینیفر لوپیز اور بین ایفلک کی شادی کے حوالے سے ‘پیپلز میگزین اور لاس اینجلس ٹائمز’ سمیت دیگر امریکی نشریاتی اداروں نے اپنی رپورٹس دیں۔

دونوں کی دوبارہ شادی ہونے پر شوبز شخصیات نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: دو دہائیوں بعد جینیفر اور بین ایفلک میں دوبارہ قربتیں بڑھنے لگیں

دونوں کی دوسری مرتبہ شادی سے قبل دونوں نے دیگر افراد سے بھی شادیاں کیں اور بین ایفلک کی دوسری شادی بھی طلاق پر ختم ہوئی جب کہ جینیفر لوپیز کی دیگر تین شادیاں بھی طلاق پر ختم ہوئیں۔

دونوں کے درمیان دو دہائیوں بعد گزشتہ برس جون میں قربتیں بڑھنے کی خبریں اس وقت آئی تھیں جب کہ جینیفر لوپیز نے چوتھی شادی سے قبل مارچ 2021 میں سابق بیس بال کھلاڑی و کاروباری شخص روڈرگیوز سے منگنی ختم کرلی تھی۔

جینیفر لوپیز اور روڈرگیوز نے 2019 میں منگنی کی تھی اور خیال کیا جا رہا تھا کہ دونوں 2021 کے اختتام تک شادی کرلیں گے مگر ایسا نہ ہوسکا تھا۔

روڈرگیوز سے قبل اور بین ایفلک سے 2001 میں تعلقات استوار کرنے سے پہلے جینیفر لوپیز نے 1997 میں امریکی اداکار اوجانی نووا سے شادی کی تھی، جن سے انہوں نے ایک سال بعد 1998 میں طلاق لی تھی۔

مزید پڑھیں:جینیفر لوپیز اور بین ایفلک نے 20 سال بعد دوبارہ منگنی کرلی

اس کے بعد 2001 میں انہوں نے گلوکار مارک اینتھونی سے شادی کی مگر ان سے بھی جلد انہوں نے طلاق لے لی تھی، جس کے بعد ان کے تعلقات بین ایفلک سے ہوئے مگر ان سے بھی 2003 میں انہوں نے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

جنییفر لوپیز کے اسی عرصے کے دوران دیگر متعدد افراد سے بھی تعلقات رہے جب کہ بین ایفلک نے 2005 میں گلوکار جینیفر گارنر سے شادی کی تھی مگر ان کی دوسری شادی بھی 2018 میں طلاق پر ختم ہوئی۔

جینیفر لوپیز اور بین ایفلک کو پہلی شادیوں سے بچے بھی ہیں اور دونوں کی عمر میں تین سال کا فرق ہے، اداکارہ کی عمر 52 جب کہ اداکار کی عمر 49 برس ہے۔

دونوں نے 17 جولائی کو شادی کی—فوٹو: جے لو میک اپ انسٹاگرام
دونوں نے 17 جولائی کو شادی کی—فوٹو: جے لو میک اپ انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024