• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کراچی: مشتعل ہجوم کے ہاتھوں 2 مشتبہ 'ڈاکو' ہلاک

شائع July 18, 2022
پولیس کے مطابق قتل اور زخمی کرنے کے الزام میں نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے — فائل فوٹو:رائٹرز
پولیس کے مطابق قتل اور زخمی کرنے کے الزام میں نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے — فائل فوٹو:رائٹرز

کراچی کے علاقے کریم آباد اور بلدیہ ٹاؤن کے علاقوں میں پیش آنے والے 2 واقعات میں مشتعل ہجوم نے مبینہ طور پر لوٹ مار اور چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان کو تشدد کر کے ہلاک کردیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایس ایس پی وسطی معروف عثمان نے بتایا کہ 2 مسلح موٹر سائیکل سوار ایک خاندان کو لوٹ کر فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے کہ اس دوران ملزمان کی موٹر سائیکل خراب ہوگئی، ملزمان نے اپنی موٹر سائیکل وہیں چھوڑی اورایک شہری سے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی، اس کے بعد ملزمان شہری کو گولی مار کر فرار ہوگئے۔

عزیز آباد کے ایس ایچ او کامران حیدر نے بتایا کہ ملزمان نے کریم آباد میں یونائیٹڈ بیکری کے قریب ڈکیتی کی واردات کی، وہ فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے کہ اہل علاقہ نے مزاحمت کی جس کے نتیجے میں وہ موٹرسائیکل سے نیچے گر گئے، انہوں نے اپنی موٹر سائیکل چھوڑی اور بھاگے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: مشتعل ہجوم کا تشدد، دو ڈاکو ہلاک

اسی دوران تقریباً 200 سے 250 لوگ وہاں جمع ہو گئے، انہوں نے دونوں ملزمان کو پکڑ لیا اور تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ ہجوم میں ہی موجود کسی مسلح شخص نے ان پر گولی بھی چلا دی۔

افسر نے بتایا کہ وہ سہراب گوٹھ میں اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے جہاں 2 روز جاری رہنے والی کشیدگی کے باعث امن و امان کی کسی بھی خراب صورت حال سے نمٹنے کے لیے پولیس کو تعینات کیا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی وہ موقع پر پہنچے اور دونوں زخمیوں کو اپنی تحویل میں لے لیا جنہیں عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ایک ملزم قاسم کو مردہ قرار دے دیا جبکہ دوسرے ملزم اعظم کو علاج کے لیے داخل کرا دیا گیا۔

ایس ایچ او نے بتایا کہ ہلاک اور زخمی ہونے والے ملزمان کا مجرمانہ ریکارڈ حاصل کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں ہجوم کے تشدد سے 'ڈاکو' ہلاک

انہوں نے کہا کہ لوگوں نے قانون کو اپنے ہاتھ میں لے کر قتل کیا ہے، اس لیے قتل اور زخمی کرنے کے الزام میں نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

اسی طرح کے ایک اور واقعے میں بلدیہ ٹاؤن میں مشتبہ چور کو لوگوں نے تشدد کرکے ہلاک کردیا۔

ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان نے بتایا کہ یوسف گوٹھ میں 25 سال کی عمر کے نامعلوم ملزم کو لوگوں نے تشدد کر کے قتل کردیا، مقتول کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے سول ہسپتال کراچی منتقل کردیا گیا۔

سعید آباد کے ایس ایچ او شاکر حسین کا واقعے سے متعلق کہنا تھا کہ مقتول 'منشیات کا عادی' تھا جسے چوکیدار نے کسی سخت تیز دار آلے سے قتل کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: ڈکیتی کے بعد فرار ہونے والا ملزم پولیس کی فائرنگ سے ہلاک

انہوں نے کہا کہ وہ ڈاکٹروں کی رپورٹ کا انتظار کر رہے ہیں اور چوکیدار کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا جاسکتا ہے۔

'ڈاکو' کو گولی مار دی گئی

دوسری جانب شہر کے مضافات میں ایک مشتبہ شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔

شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے بتایا کہ محمد گوٹھ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 37 سالہ ڈاکو وقار رسول ہلاک ہو گیا، لاش کو جناح پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل سینٹر منتقل کر دیا گیا۔

ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کا واقعے سے متعلق کہنا تھا کہ مقتول کا مجرمانہ ریکارڈ تھا اور ہوسکتا ہے کہ اسے اس کے ساتھیوں نے کسی معاملے پر قتل کیا ہو۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024