• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

یورپ میں ہیٹ ویو کے دوران جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی

شائع July 17, 2022
براعظم کے کچھ حصوں میں انتہائی بلند درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا —تصویر: اے ایف پی
براعظم کے کچھ حصوں میں انتہائی بلند درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا —تصویر: اے ایف پی

جنوب مغربی یورپ مسلسل چھٹے روز ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہا جس سے جنگلات میں تباہ کن آگ بھڑک اٹھی اور براعظم کے کچھ حصوں میں انتہائی بلند درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق فرانس، پرتگال اور اسپین کے ساتھ ساتھ یونان میں فائر فائٹرز جنگل کی آگ سے لڑ رہے ہیں، جس سے ہفتے کے آغاز سے ہی ہزاروں ہیکٹر اراضی تباہ اور کئی فائر فائٹرز ہلاک ہوگئے۔

جنوب مغربی فرانس کے گیروندے علاقے میں آرکاچون کے ایک اہلکار رونن لیوسٹک نے کہا کہ 'آگ اب تک قابو میں نہیں آئی'، اس علاقے کے فائر فائٹرز جنگل میں لگی دو آگ بجھانے کے لیے کوششیں کیں جس نے منگل سے اب تک 9 ہزار ہیکٹر (22 ہزار 200 ایکڑ) کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں: یورپ کے کئی ممالک شدید گرمی کی لپیٹ میں، پارہ 40 ڈگری تک پہنچ گیا

میٹیو فرانس نے کہا کہ ہفتہ کو فرانس کے جنوب میں درجہ حرارت 35 ڈگری سیلسیس (95 ڈگری فارن ہائیٹ) اور 40 سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گا، جبکہ پیر کو گرمی کا نیا ریکارڈ قائم ہونے کی توقع ہے۔

فرانسیسی حکام نے یورپ کے سب سے اونچے پہاڑ مونٹ بلانک پر چڑھنے کے خواہشمند کوہ پیماؤں سے کہا ہے کہ وہ 'غیر معمولی موسمی حالات' اور 'خشک سالی' کے باعث بار بار چٹانوں کے گرنے کی وجہ سے اپنا سفر ملتوی کر دیں۔

یہ ہدایت اس وقت آئی جب اٹلی کے سب سے بڑے الپائن گلیشیئر کے ایک حصے نے مہینے کے آغاز میں راستہ بند کردیا تھا، برف اور چٹان پہاڑ سے نیچے گرنے اور 11 افراد کی ہلاکت کے بعد حکام نے اس تباہی کے لیے موسمیاتی تبدیلی کو ذمہ دار ٹھہرایا۔

پرتگال میں موسمیاتی ادارے نے 42 سینٹی گریڈ درجہ حرارت کی پیش گوئی کی ہے اور اگلے ہفتے تک 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے نیچے آنے کی توقع نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: یونان: ایتھنز کے جنگلات میں لگی آگ سے 74 افراد ہلاک

تاہم شہری دفاع نے جمعرات کو جولائی کا درجہ حرارت ریکارڈ 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کے بعد درجہ حرارت میں معمولی کمی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملک کے شمال میں ایک آخری بڑی آگ پر قابو پانے کی کوشش کی۔

شہری دفاع کے سربراہ آندرے فرنینڈس نے نیوز بریفنگ کے دوران خبردار کیا کہ آگ لگنے کا خطرہ بہت زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی متحرک ہفتے کا اختتام ہے، یہ بات انہوں نے شمالی پرتگال میں آگ بجھانے والے ایک ہوائی ٹینکر کے گر کر تباہ ہونے کے بعد کہی جس میں اس کا پائلٹ ہلاک ہو گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024