• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

چند روز کے دوران ایک اور بھارتی طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

شائع July 17, 2022
بھارتی طیارے کے انجن نمبر 2 میں تکنیکی خرابی تھی — فوٹو: قاضی حسن
بھارتی طیارے کے انجن نمبر 2 میں تکنیکی خرابی تھی — فوٹو: قاضی حسن

بھارتی ایئرلائن 'انڈیگو' کے طیارے نے کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی، چند روز کے دوران یہ دوسرے بھارتی مسافر طیارے کی کراچی ائیر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے ذرائع کے مطابق انڈیگو ایئر لائن کی پرواز کا طیارہ ایئربس 320 شارجہ سے حیدر آباد دکن جارہا تھا، پرواز ای 6-1406 کے طیارے نے شارجہ سے حیدر آباد دکن جاتے ہوئے بحیرہ عرب کی فضائی حدود کے درمیان ہنگامی لینڈنگ کی کال دی تھی۔

سی اے اے ذرائع کے مطابق انڈیگو کے طیارے میں تکنیکی خرابی پیدا ہونے پر کپتان نے کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول سے ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔

یہ بھی پڑھیں: دبئی جانے والے بھارتی طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی ایئرلائن انڈیگو کے طیارے کے کپتان نے طیارے کو بحفاظت لینڈ کرایا، طیارے میں 180 مسافر سوار تھے، مسافروں کو کراچی ایئرپورٹ کے ٹرانزٹ لاؤنج منتقل کردیا گیا جہاں انڈیگو ایئر کے مسافروں کو ناشتہ بھی فراہم کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی ایئر لائن انتظامیہ نے سی اے اے کو آگاہ کردیا ہے کہ سہ پہر 3 بجے تک متبادل طیارے سے مسافروں کو بھارتی شہر حیدر آباد دکن منتقل کیا جائے گا۔

ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی سیف اللہ خان کے مطابق بھارتی ائیرلائن 'انڈیگو' کی پرواز شارجہ سے حیدر آباد کے لیے زیادہ سفر کرتے ہوئے تکنیکی وجوہات کی بنا پر کراچی کی جانب موڑی گئی، طیارے کے انجن نمبر 2 میں تکنیکی خرابی تھی۔

ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق جہاز اے ٹی سی سے اجازت کے بعد 2 بجکر 14 منٹ پر جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر بحفاظت اترا، ضروری کارروائی کے بعد جہاز کے 186 مسافروں کو پائلٹ کی اجازت کے بعد ٹرانزٹ لاؤنج میں بیٹھا گیا۔

مزید پڑھیں: دہلی سے دوحہ جانے والی پرواز کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

سیف اللہ خان کے مطابق اے ٹی ڈائریکٹ کی اجازت کے بعد متبادل جہاز مسافروں کو لینے کے لیے احمد آباد سے کراچی کے لیے روانہ ہوگا۔

دوسری جانب انڈیگو نے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایئرلائن کی پرواز ای 6-1406، جو شارجہ سے حیدرآباد جارہی تھی، اس کا رخ کراچی کی جانب موڑ دیا گیا تھا۔

بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ پرواز کے پائلٹ نے طیارے میں تکنیکی خرابی دیکھی، اس دوران ضروری طریقہ کار اپنایا گیا اور احتیاط کے طور پر طیارے کو کراچی کی جانب موڑ دیا گیا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ مسافروں کو حیدر آباد لے جانے کے لیے اضافی پرواز کراچی روانہ کی جارہی ہے جبکہ لینڈ کرنے والے طیارے کا اس وقت کراچی ایئرپورٹ پر معائنہ کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی ایئرپورٹ پر ہندوستانی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

واضح رہے کہ رواں مہینے دوسرے بھارتی طیارے نے کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ کی ہے۔

اس سے قبل 5 جولائی کو دہلی سے دبئی جانے والے بھارتی نجی ایئر 'اسپائس جیٹ' کے طیارے نے فنی خرابی کے سبب کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ کی تھی، اسپائس جیٹ کی پرواز میں 138 مسافر سوار تھے۔

رواں سال اس سے قبل بھی بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سے قطر کے دارالحکومت دوحہ جانے والی پرواز نے فنی خرابی کے باعث کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی تھی۔

سول ایوی ایشن حکام کے مطابق قطر ایئرویز کی پرواز کیو آر 579 دہلی سے دوحہ جارہی تھی کہ دورانِ پرواز کیپٹن کو طیارے کے کارگو ہولڈ میں اسموک اسگنل ملا جس کی وجہ سے پرواز کو کراچی ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا تھا۔

حکام نے بتایا تھا کہ پرواز میں 283 مسافر اور عملے کے 12 اراکین شامل تھے، طیارے کو رن وے نمبر ایک پر پارک کروا کر مسافروں کو ٹرانزٹ لاؤنج میں شفٹ کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: سعودی طیارے کی کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

یاد رہے کہ 2016 میں بھی ایک بھارتی نجی ایئرلائن کے طیارے نے کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی تھی۔

ایئرپورٹ منیجر کراچی نثار بروہی نے بھارتی طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ نئی دہلی سے دوحہ جانے والے طیارے میں دوران پرواز ایک مسافر کی طبیعت خراب ہونے کے بعد پاکستانی ایئرٹریفک کنٹرول سے طیارے کو کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی اجازت مانگی گئی تھی۔

لینڈنگ کی اجازت ملنے کے بعد بھارتی ایئرلائن کے طیارے کو کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کرایا گیا تھا جہاں سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے ڈاکٹروں نے بھارتی مسافر کا معائنہ کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024