• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ترکی میں گرفتاری کی خبریں جھوٹی ہیں، حریم شاہ

شائع July 16, 2022
گرفتاری کی خبریں جھوٹی ہیں، حریم شاہ—اسکرین شاٹ
گرفتاری کی خبریں جھوٹی ہیں، حریم شاہ—اسکرین شاٹ

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے 15 جولائی کو ترکی میں اپنی گرفتاری کی خبروں کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے وضاحتی ویڈیو جاری کردی۔

گزشتہ روز جرمن نشریاتی ادارے ڈی ڈبلیو اردو اور سما ٹی وی سمیت دیگر نشریاتی اداروں نے حریم شاہ کی گرفتاری کی خبریں چلائی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: حریم شاہ ترکی کے ایئرپورٹ سے گرفتار، رپورٹ

نشریاتی اداروں نے ذرائع سے خبریں دیتے ہوئے بتایا تھا کہ حریم شاہ کو ترکی سے خلیجی ملک عمان جانے سے قبل ایئرپورٹ پر بھاری سونے اور غیر ملکی کرنسی ہونے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا۔

حریم شاہ پاکستانی اداروں کو بھی اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ کے کیسز میں مطلوب ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام
حریم شاہ پاکستانی اداروں کو بھی اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ کے کیسز میں مطلوب ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام

اگرچہ گزشتہ روز ہی حریم شاہ کے اہل خانہ نے ان خبروں کی تردید کردی تھی، تاہم اب ٹک ٹاک اسٹار نے بھی اس پر وضاحتی ویڈیو جاری کرتے ہوئے میڈیا کی جانب سے غلط خبریں نشر کیے جانے پر افسوس کا اظہار کیا۔

حریم شاہ نے یوٹیوب پر شوہر بلال شاہ کے ہمراہ مختصر ویڈیو شیئر کی، جس میں دونوں انتہائی خوش دکھائی دیے اور دونوں نے اس بات پر برہمی کا اظہار کیا کہ ان سے متعلق ہمیشہ غلط خبریں نشر کی جاتی رہی ہیں۔

حریم شاہ نے میڈیا کی جانب سے اپنی گرفتاری کی خبریں نشر کیے جانے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ میڈیا نے کسی تصدیق کیے بغیر جھوٹی خبر کو آگے بڑھایا۔

حریم شاہ نے میڈیا کے رویے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی گرفتاری سے متعلق ہر طرح کی خبریں جھوٹی ہیں، انہیں نہ تو گرفتار کیا گیا اور نہ ہی کوئی ایسا واقعہ ہوا۔

ٹک ٹاکر نے بتایا کہ وہ بیرون ملک مقیم ہیں اور وہ ایسے چھوٹے چھوٹے مسائل اور جھوٹی خبروں کی وجہ سے پاکستان نہیں آ سکتیں، وہاں ان کا قانونی ترجمان منیر احمد موجود ہے جو ان کے تمام معاملات دیکھ رہے ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں: حریم شاہ کا بھاری رقم باہر لے جانے کا دعویٰ

انہوں نے اور ان کے شوہر نے بتایا کہ ان کے وکیل ان کی گرفتاری سے متعلق جھوٹی خبریں نشر کرنے کے معاملے پر بھی قانونی چارہ جوئی کا سوچیں گے جب کہ وہ اس سے قبل ان کے تمام قانونی معاملات کو عدالتوں میں دیکھتے رہے ہیں۔

حریم شاہ ہمیشہ ہی تنازعات کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام
حریم شاہ ہمیشہ ہی تنازعات کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام

دونوں میاں اور بیوی نے اپنی گرفتاری سے متعلق جھوٹی خبر پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے میڈیا اور صحافیوں سے گزارش کی کہ وہ ان سے متعلق ایسی کوئی بھی خبر نشر کرنے سے قبل ان سے تصدیق کریں تو بہتر ہوگا۔

خیال رہے کہ حریم شاہ گزشتہ برس سے بیرون ملک ہیں اور وہ ترکی کے علاوہ برطانیہ، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سمیت دیگر خلیجی ممالک کے دوران سفر کرتی رہتی ہیں۔

پاکستان میں بھی ان کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے اسمگلنگ کے کیس کی تفتیش جاری کر رکھی ہے اور وہ پاکستان میں بھی منی لانڈرنگ اور ریاستی اداروں کو بدنام کرنے کے کیسز میں مطلوب ہیں، تاہم انہوں نے اپنے خلاف دائر کیسز پر سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024