• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

گال ٹیسٹ: سری لنکا 222 رنز پر آؤٹ، پاکستان کے دو وکٹوں پر 24 رنز

شائع July 16, 2022
عبداللہ شفیق 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے--فوٹو: پی سی بی
عبداللہ شفیق 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے--فوٹو: پی سی بی
شاہین شاہ آفریدی نے میچ کے تیسرے ہی اوور میں پاکستان کو کامیابی دلا دی تھی— فوٹو بشکریہ آئی سی سی
شاہین شاہ آفریدی نے میچ کے تیسرے ہی اوور میں پاکستان کو کامیابی دلا دی تھی— فوٹو بشکریہ آئی سی سی

پاکستان نے گال ٹیسٹ کے پہلے روز سری لنکا کی پوری ٹیم کو 222 رنز پر آؤٹ کرنے کے لیے بعد اپنی پہلی اننگز میں 2 وکٹوں پر 24 رنز بنالیے۔

پاکستان نے گال ٹیسٹ میں سری لنکا کی پوری ٹیم کو 222 رنز پر آؤٹ کرنے کے بعد اپنی پہلی اننگز کا آغاز کیا تو امام الحق صرف 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے

تجربہ کار بلے باز اظہر علی اور عبداللہ شفیق بھی بڑی شراکت داری میں ناکام رہے اور 21 کے مجموعے پر دوسری وکٹ گر گئی۔

عبداللہ شفیق 13 رنز بنا کر جے سوریا کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

گال ٹیسٹ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے دو وکٹوں پر 24 رنز بنا لیے تھے۔

اظہرعلی 3 اور کپتان بابراعظم ایک رن بنا کر کھیل رہے تھے۔

اس سے قبل گال میں کھیلے جا رہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازوں کو آزمانے کا فیصلہ کیا تھا۔

میچ کے تیسرے ہی اوور میں سری لنکا کو پہلا نقصان اٹھانا پڑا اور شاہین شاہ آفریدی نے کپتان دمتھ کرنارتنے کی وکٹیں بکھیر دیں۔

اس کے بعد اوشادا فرنینڈو کا ساتھ دینے کوشل مینڈس آئے اور دونوں نے دوسری وکٹ کے لیے 49 رنز کی شراکت قائم کی لیکن اس سے قبل کہ یہ شراکت خطرناک شکل اختیار کرتی، ایک عرصے کے بعد ٹیم میں واپس آنے والے یاسر شاہ نے کوشل مینڈس کو چلتا کردیا۔

ابھی سری لنکن ٹیم اس نقصان سے سنبھلی بھی نہ تھی کہ اگلے ہی اوور میں حسن علی نے اوشادا فرنینڈو کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔

سابق کپتان اینجلو میتھیوز وکٹ پر آنے کے بعد مستقل جدوجہد کرتے نظر آئے اور بالآخر 15ویں گیند پر کھاتا کھولے بغیر ہی یاسر کی دوسری وکٹ بن گئے۔

کھانے کے بد دھننجیا ڈی سلوا اور دنیش چندیمل نے مل کر اسکور کو 99 تک پہنچا دیا لیکن سنچری مکمل ہونے سے قبل شاہین شاہ آفریدی نے دھننجیا کی 14رنز کی اننگز کے آگے فل اسٹاپ لگا دیا۔

نروشن ڈکویلا نے شاہین کو وکٹ پر آتے ہی چوکا لگایا لیکن نوجوان پاکستانی فاسٹ باؤلر نے اگلے اوور میں آغا سلمان کی مدد سے ان کا کام تمام کردیا۔

103 رنز پر چھ وکٹیں گرنے کے بعد لگتا تھا کہ شاید سری لنکن ٹیم جلد پویلین لوٹ جائے گی لیکن گزشتہ میچ میں آسٹریلیا کے خلاف ڈبل سنچری بنانے والے تجربہ کار دنیش چندیمل پاکستان کی راہ میں حائل ہو گئے اور ٹیل اینڈرز کی مدد سے قیمتی رنز جڑے۔

انہوں نے پہلے رمیش مینڈس کے ساتھ 27 رنز کی شراکت قائم کی لیکن جلد ہی رمیش کے ساتھ ساتھ پرباتھ جے سوریا بھی چلتے بنے۔

نویں وکٹ کے لیے چندیمل کا ساتھ دینے میہیش تھکشانا آئے اور دونوں نے 44 رنز جوڑے، چندیمل نے 76 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔

سری لنکا کی دسویں وکٹ کا حصول بھی پاکستان کے لیے محال بن گی اور آخری جوڑی نے بھی 45 رنز کی ساجھے داری قائم کر کے اپنی ٹیم کو معقول مجمعے تک رسائی دلائی۔

سری لنکا کی پوری ٹیم 222رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، مہیش تھکشانا نے 38رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے چار جبکہ حسن علی اور یاسر شاہ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل پاکستان نے میچ کے لیے ایک دن قبل ہی فائنل الیون کا اعلان کردیا تھا اور حیران کن طور پر فواد عالم کو ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا جبکہ آغا سلمان کو ٹیسٹ ڈیبیو کرایا گیا ہے۔

میچ کے لیے پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

بابر اعظم(کپتان)، عبداللہ شفیق، امام الحق، اظہر علی، محمد رضوان، آغا سلمان، محمد نواز، یاسر شاہ، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024