• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

للت مودی سے شادی کی خبروں پر سشمیتا سین کی وضاحت

شائع July 15, 2022
اداکارہ نے بھی وضاحتی پوسٹ شیئر کردی—فائل فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ نے بھی وضاحتی پوسٹ شیئر کردی—فائل فوٹو: انسٹاگرام

سابق حسینہ عالم اور بولی وڈ اداکارہ 46 سالہ سشمیتا سین نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے بانی اور سابق چیئرمین للت مودی سے شادی کی خبروں کی چہ مگوئیاں ہونے پر خاموشی توڑ دی۔

سشمیتا سین اور للت مودی کی شادی کی افواہیں 15 جولائی کو اس وقت پھیلیں جب کہ آئی پی ایل کے بانی نے انسٹاگرام پر اداکارہ کے ہمراہ متعدد تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہیں اپنا ساتھی قرار دیتے ہوئے ان سے اظہار محبت کیا تھا۔

للت مودی نے سشمیتا سین کے ہمراہ متعدد پرانی تصاویر شیئر کیں، جن میں انہیں اداکارہ کے ہمراہ رومانوی انداز میں بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سشمیتا سین کے خود سے 15 سال کم عمر ماڈل سے تعلقات؟

انہوں نے مذکورہ تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ وہ مالدیپ سمیت دیگر ممالک کا دورہ کرکے حال ہی میں لندن واپس آئے ہیں اور پھر انہوں نے کیپشن میں سشمیتا سین کو مینشن کرتے ہوئے انہیں اپنا بہتر ساتھی قرار دیا۔

للت مودی نے سشمیتا سین سے محبت کا اظہار بھی کیا اور ساتھ ہی وضاحت کی کہ محبت کا مطلب شادی نہیں ہوتا لیکن ساتھ ہی امید ظاہر کی کہ دونوں کسی نے کسی دن ایک ہوجائیں گے۔

آئی پی ایل کے سابق چیئرمین کی انسٹاگرام پوسٹ کے بعد ان کی اور سشمیتا سین کی شادی کی خبریں بھارتی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں اور متعدد شوبز ویب سائٹس نے اپنی رپورٹس میں دعویٰ کیا کہ دونوں کے درمیان تعلقات ہیں اور ممکنہ طور پر جلد دونوں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

مزید پڑھیں: سشمیتا سین خود سے 15 سال کم عمر شخص سے شادی کرنے کو تیار

تاہم للت مودی سے شادی کی خبریں وائرل ہونے کے بعد سشمیتا سین نے بھی خاموشی توڑ دی اور واضح کیا کہ انہوں نے تاحال شادی نہیں کی۔

سشمیتا سین نے گود لی بیٹیوں کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ وہ ایک پرسکون جگہ پر بہت خوشی کے لمحات گزار رہی ہیں اور یہ کہ انہوں نے تاحال شادی نہیں کی۔

اداکارہ نے لکھا کہ شادی کی افواہوں پر وہ اس سے زیادہ کوئی وضاحت نہیں کر سکتیں۔

سشمیتا سین اور للت مودی کی شادی افواہیں ایک ایسے وقت میں پھیلی ہیں جب کہ 8 ماہ قبل ہی اداکارہ نے بوائے فرینڈ سے تعلقات ختم کیے تھے۔

للت مودی سے شادی کی افواہوں سے قبل سشمیتا سین کے تعلقات خود سے 27 سال کم عمر ماڈل روہمن شال سے تھے، جن سے انہوں نے دسمبر 2021 میں تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اداکارہ نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں یہ انکشاف کیا تھا کہ وہ ماضی میں تین بار شادی کرتے کرتے بچ گئی تھیں اور انہوں نے شادی نہ ہوپانے پر خدا کے شکرانے بھی ادا کیے تھے۔

سشمیتا سین نے بتایا تھا کہ انہوں نے اس لیے شادی نہیں کی، کیوں کہ ان کے زندگی میں آنے والے مرد حضرات ایک طرح سے خود کو غیر محفوظ یا مایوس تصور کرتے تھے۔

اداکارہ کے ماضی میں متعدد افراد سے تعلقات رہے ہیں—فائل فوٹو: فیس بک
اداکارہ کے ماضی میں متعدد افراد سے تعلقات رہے ہیں—فائل فوٹو: فیس بک

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024