• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

اداکارہ بننے پر سب سے زیادہ فخر سابق شوہر کو ہے، ماہرہ خان

شائع July 15, 2022
بچے کی پیدائش کے تین دن بعد پہلی فلم میں کام کی پیش کش ہوئی، اداکارہ—فائل فوٹو: انسٹاگرام
بچے کی پیدائش کے تین دن بعد پہلی فلم میں کام کی پیش کش ہوئی، اداکارہ—فائل فوٹو: انسٹاگرام

‘سپر اسٹار’ اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ ان کے اداکارہ بننے یا شوبز میں آنے پر اگرچہ ان کے تمام اہل خانہ کو فخر ہے مگر سب سے زیادہ فخر ان کے سابق شوہر کو ہے۔

ماہرہ خان نے حال ہی میں دنیا ٹی وی کے پروگرام ‘آن دی فرنٹ’ میں ساتھی اداکار فہد مصطفیٰ کے ساتھ شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق پہلی بار کھل کر باتیں کیں۔

ماہرہ خان نے بتایا کہ ان کی پیدائش کراچی می ہوئی اور انہوں نے او لیول تک تعلیم بھی یہیں حاصل کی، جس کے بعد وہ اپنے چھوٹے بھائی کے ہمراہ اعلیٰ تعلیم کے لیے امریکا گئیں مگر وہاں جاکر انہوں نے مختلف ملازمتیں کرنا شروع کردیں۔

اداکارہ کے مطابق انہوں نے زندگی کی پہلی ملازمت 16 برس کی عمر میں فارمیسی پر کی اور ملازمت کے دوران انہوں نے پونچے تک لگائے۔

سابق شوہر کو مجھ پر سب سے زیادہ فخر ہے، اداکارہ—فائل فوٹو: فیس بک
سابق شوہر کو مجھ پر سب سے زیادہ فخر ہے، اداکارہ—فائل فوٹو: فیس بک

ماہرہ خان کے مطابق اگرچہ انہوں نے امریکا میں ملازمت اختیار کی مگر اس باوجود وہ وہاں فلم فیسٹیولز اور شوبز کے دیگر پروگرامات میں شرکت کرکے وہاں بطور والنٹیئر کام کیا، کیوں کہ انہیں بچپن سے ہی اداکاری کا شوق تھا۔

اداکارہ نے بتایا کہ بعد ازاں وہ گرمیوں کی چھٹیوں میں پاکستان آئیں تو انہوں نے بطور ویڈیو جوکی (وی جے) کام کا آغاز کیا اور جلد ہی انہیں اس کام میں مزہ آگیا اور پھر وہ امریکا جانے کے بجائے یہیں پاکستان میں رہ گئیں اور شادی کرلی۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان کی منگنی کی افواہیں

اداکارہ کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد انہیں متعدد ڈراموں میں کام کرنے کی پیش کش ہوئی، تاہم جب انہوں نے ایک ڈرامے میں کام کرنے کی حامی بھری اور شوٹنگ کے لیے کراچی سے باہر جانے کے لیے تیار تھیں تو انہیں معلوم ہوا کہ وہ پہلے حمل سے ہیں۔

ماہرہ خان نے بتایا کہ حمل کا علم ہونے کے بعد انہوں نے شوٹنگ پر جانا مناسب نہیں سمجھا اور پھر بیٹے اذلان کی پیدائش کے تین دن بعد انہیں فلم ساز شعیب منصور نے فون کرکے فلم ‘بول’ میں کام کرنے کی پیش کش کی۔

ان کے مطابق ان کی پہلی فلم ‘بول’ تھی اور انہوں نے بطور فلم اداکارہ ہی کیریئر کا آغاز کیا۔

پروگرام کے دوران ماہرہ خان نے بتایا کہ اگرچہ انہوں نے فلموں سے اداکاری کا آغاز کیا، تاہم انہیں شہرت ٹی وی سے ملی اور انہیں سب سے زیادہ مقبولیت ‘ہم سفر’ ڈرامے سے ملی اور اسی ڈرامے کے دیگر لوگوں کو بھی مقبولیت ملی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے خاندان کا پہلا فرد ہیں جو شوبز میں آئیں، ان سے قبل ان کے خاندان کے تمام لوگ بینکنگ اور تعلیم کے شعبے سے وابستہ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: ماہرہ خان کس کی محبت میں مبتلا ہوگئیں؟

انہوں نے بتایا کہ اگرچہ انہیں تھوڑی سے مشکلات ہوئیں، تاہم اداکارہ بننے کے بعد ان کے اہل خانہ کو ان پر فخر ہے۔

ماہرہ خان نے بتایا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ان پر ان کے والدین اور بھائیوں کو بھی فخر ہے مگر انہیں لگتا ہے کہ ان پر سب سے زیادہ فخر ان کے سابق شوہر کو ہے۔

انہوں نے سابق شوہر کی جانب سے ان پر فخر کیے جانے کا سبب بتاتے ہوئے بتایا کہ ان کے سابق شوہر جانتے ہیں کہ انہوں نے کتنی محنت کی اور انہوں نے کس طرح اداکاری میں مقام بنایا، اس لیے انہیں ان پر زیادہ فخر ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024