• KHI: Maghrib 5:54pm Isha 7:15pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:36pm
  • ISB: Maghrib 5:10pm Isha 6:39pm
  • KHI: Maghrib 5:54pm Isha 7:15pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:36pm
  • ISB: Maghrib 5:10pm Isha 6:39pm

پی آئی اے نے ایئربس اے-320 کو 6سال کی ڈرائی لیز پر حاصل کر لیا

شائع July 15, 2022
اس اضافے کے بعد پی آئی اے کے بیڑے میں ایئربس اے 320 ساختہ طیاروں کی کل تعداد 14 ہو گئی ہے— فوٹو بشکریہ ٹوئٹر/ خواجہ سعد رفیق
اس اضافے کے بعد پی آئی اے کے بیڑے میں ایئربس اے 320 ساختہ طیاروں کی کل تعداد 14 ہو گئی ہے— فوٹو بشکریہ ٹوئٹر/ خواجہ سعد رفیق

اپنے بیڑے میں مزید طیارے شامل کرنے کی مہم کے ایک حصے کے طور پر پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز(پی آئی اے) نے دوسرا ایئربس اے 320 حاصل کیا ہے جس نے شارجہ سے اڑان بھری تھی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق تازہ ترین اضافے کے ساتھ پی آئی اے کے بیڑے میں ایئربس اے 320 ساختہ طیاروں کی کل تعداد 14 ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں: ٹائر پھٹنے کے باوجود پی آئی اے طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر محفوظ لینڈنگ

پی آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ پہلا طیارہ 29 اپریل کو پاکستان پہنچ چکا تھا اور اس وقت سروس میں ہے، بیڑے میں نئے طیاروں کو شامل کرنے کا عمل جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے نے طیاروں کے حصول کے لیے گزشتہ سال ٹینڈر کیا تھا جس میں سے رواں سال دو طیارے پاکستان پہنچ چکے ہیں اور دو مزید طیارے آئندہ چند روز میں ملک میں پہنچ جائیں گے۔

پی آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ طیارہ اندرون ملک، علاقائی اور خلیجی راستوں پر چلایا جائے گا، انہوں نے مزید کہا کہ طیارہ چھ سال کی ڈرائی لیز پر حاصل کیا گیا ہے جس کے اختتام پر پی آئی اے باہمی رضامندی سے طیارے کی ملکیت حاصل کر سکتی ہے۔

بعد از حج آپریشن شروع

دریں اثنا پی آئی اے نے جمعرات کو 213 عازمین حج کے ساتھ بعد از حج فلائٹ آپریشن شروع کیا۔

پی آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ پی آئی اے کی پہلی پرواز پی کے 740 کُل 213 زائرین کو لے کر لاہور پہنچی جہاں لینڈنگ پر ان کا استقبال کیا گیا اور پھولوں کے ہار پہنائے گئے، لاہور ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے اسٹیشن منیجر علی اصغر زیدی اور ڈسٹرکٹ منیجر بابر زمان نے حاجیوں کا استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کا کراچی، لاہور سے باکو کیلئے براہِ راست پروازیں چلانے کا منصوبہ

نجی ایئر لائن کی ایک اور پرواز جس میں 225 عازمین سوار تھے، جمعرات کو جدہ سے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتری۔

کارٹون

کارٹون : 31 دسمبر 2024
کارٹون : 30 دسمبر 2024