• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

سام سنگ نے ایم سیریز کے دو بجٹ فون پیش کردیے

شائع July 14, 2022
فونز کی قیمت مناسب رکھی گئئی ہے—فوٹو: سام سنگ
فونز کی قیمت مناسب رکھی گئئی ہے—فوٹو: سام سنگ

جنوبی کورین کمپنی سام سنگ نے اپنے معروف سیریز گلیکسی ایم کو دو بجٹ فونز کو فروخت کے لیے پیش کردیا، تاہم فوری طور انہیں پاکستان سمیت دیگر ممالک میں پیش نہیں کیا گیا۔

سام سنگ نے ’گلیکسی ایم 13‘ کو فور جی اور فائیو جی سپورٹ کے ساتھ پیش کیا ہے، جن کی قیمت بھی مناسب رکھی گئی ہے۔

’گلیکسی ایم 13 فور جی‘ کو 6۔6 انچ اسکرین اور 6 ہزار ایم ایچ اے کی طاقتور بیٹری کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

فور جی سپورٹنگ فون میں ایگزینوس 850 کی چپ جب کہ اینڈرائڈ 12 کا آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے اور اسے 15 واٹ کے فاسٹ چارجر کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

فور جی سپورٹنگ فون کے بیک پر تین کیمرے دیے گئے ہیں، جس میں سے مین کیمرا 50 میگا پکسل کا ہے جب کہ دوسرا 5 میگا پکسل کا الٹرا وائڈ اور تیسرا 2 میگا پکسل کا ڈیپتھ ہیلپر کیمرا دیا گیا ہے۔

دونوں فونز کے بیک پر 50 میگا پکسل کا مین کیمرا دیا گیا ہے—فوٹو: سام سنگ
دونوں فونز کے بیک پر 50 میگا پکسل کا مین کیمرا دیا گیا ہے—فوٹو: سام سنگ

’گلیکسی ایم 13 فور جی‘ 4 جی بی ریم اور 64 جی بی میموری کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے اور اس کی پاکستانی قیمت 32 ہزار روپے سے کم رکھی گئی ہے۔

اسی طرح کمپنی ’گلیکسی ایم 13 فائیو جی‘ کو 5۔6 انچ اسکرین اور 5 ہزار ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

اس میں بھی 15 واٹ کا چارجر دیا گیا ہے جب کہ اس میں میڈیا ٹیک ڈیمنسٹی 700 کی چپ دی گئی ہے۔

فائیو جی سپورٹنگ فون کو بھی 4 جی بی ریم اور 64 جی بی میموری کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

’گلیکسی ایم 13 فائیو جی‘ کے بیک پر بھی تین کیمرے دیے گئے ہیں، جس میں سے مین کیمرا 50 میگا پکسل، دوسرا 8 اور تیسرا 2 میگا پکسل ہے۔

اس میں بھی 8 میگا پکسل کا سیلفی کیمرا دیا گیا ہے اور اس کی قیمت پاکستانی 36 ہزار روپے سے زائد رکھی گئی ہے۔

ابتدائی طور پر کمپنی نے دونوں فونز کو صرف بھارت میں پیش کیا ہے، تاہم سام سنگ کی ویب سائٹ سمیت دیگر آن لائن ملٹی نیشنل ریٹیلرز سے فون کو منگوایا جا سکتا ہے۔

خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ جلد ہی دونوں فونز کو پاکستان میں بھی پیش کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024