• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے سری لنکا کے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان

شائع July 14, 2022
سری لنکا نے ٹیم میں نئے بلے باز کو بھی شامل کیا ہے—فائل فوٹو: اے پی
سری لنکا نے ٹیم میں نئے بلے باز کو بھی شامل کیا ہے—فائل فوٹو: اے پی

سری لنکا نے پاکستان کے 16 جولائی سے شروع ہونے والی دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا، جس میں آسٹریلیا کے خلاف بہترین کارکردگی دکھانے والے نئے باؤلر کو شامل کیا گیا ہے جبکہ دو اسپنرز پراوین جے وکراما اور لاستھ ایمبولڈینیا کو ٹیم سے باہر کردیا ہے۔

کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق اسپنرز پراوین جے وکراما اور لاستھ ایمبولڈینیا کی جگہ بائیں بازو کے نئے اسپنر پربت جے سوریا، جنہوں نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو میں ریکارڈ 12 وکٹیں حاصل کیں، اور بین الاقوامی کرکٹ میں ڈیبیو کے منتظر ڈونتھ ویللاج، جنہیں گزشتہ ہفتے دوسرے ٹیسٹ سے قبل کووڈ سے متاثرہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا ، کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

ایمبولڈینیا اور جے وکرما دونوں کو خراب کارکردگی کی وجہ سے ٹیم سے باہر کیا گیا ہے کیونکہ ایمبولڈینیا نے سیریز صرف ایک وکٹ حاصل کی تھی اور 177 رنز دیے تھے، جے وکرما نے مئی میں بنگلہ دیش کے خلاف ڈھاکا میں ایک ٹیسٹ میں کوئی وکٹ لیے بغیر وکٹ کے 155 رنز دیے تھے۔

مزید پڑھیں: سری لنکا کا پاکستان میں ٹیسٹ میچ کھیلنے سے انکار، رپورٹس

اگرچہ 19 سالہ ویلاج نے کوئی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا لیکن وہ سری لنکا کی آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلر تھے جبکہ وہ موقع کی مناسب سے بییٹنگ بھی کر لیتے ہیں۔

سری لنکا کی جانب سے سیریز کے لیے اسکواڈ میں دو وکٹ کیپروں کے نام شامل کرنا بھی غیر معمولی اقدام ہے، دونوں وکٹ کیپرز نروشن ڈکویلا اور دنیش چندیمل ہیں، جو پچھلی دونوں سیریز میں مستند بلے بازوں کے طور پر کھیل چکے ہیں۔

بیٹنگ کے شعبے میں انتخاب پر کوئی حیرت کی بات نہیں ہے کیونکہ کامندو مینڈس نے رواں ہفتے اپنی پہلی ٹیسٹ اننگز میں نصف سنچری بنانے کے بعد اپنی جگہ پکی کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے دورہ سری لنکا سے ون ڈے سیریز ختم کر دی گئی

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 16 جولائی کو گال میں شروع ہوگا، دوسرا ٹیسٹ 24 جولائی سے کولمبو میں کھیلا جائے گا، یہ سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہوگی، جس کی پوائٹس ٹیبل پر سری لنکا تیسرے اور پاکستان چوتھے نمبر پر ہے۔

سری لنکا کے ٹیسٹ اسکواڈ میں دیموتھ کرونارتنے (کپتان)، پاتھم نسانکا، اوشادا فرنینڈو، اینجیلو میتھیوز، کوسل مینڈس، دھننجایا ڈی سلوا، کامندو مینڈس، نروشن ڈکویلا (وکٹ کیپر)، دنیش چندیمل (وکٹ کیپر)، رمیش مینڈس، مہیش تھیکشانا، وشوا فرنانڈو، آسیتھا فرنانڈو، دلشان مدوشنکا، پرابت جے سوریا، ڈنتھ ویلالیج، جیفری وینڈرسے شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024