• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

منی لانڈرنگ، آمدن سے زائد اثاثے: نیب نے فرح خان کو طلب کر لیا

شائع July 13, 2022
فائل/فوٹو: ڈان
فائل/فوٹو: ڈان

قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے آمدن سے زائد اثاثے اور منی لانڈرنگ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرحت شہزادی عرف فرح گوگی کو 20 جولائی کو طلب کر لیا۔

نیب لاہور نے فرح گوگی کے خاوند احسن اقبال جمیل کو بھی ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے۔

اس کے علاوہ نیب لاہور نے فرح گوگی کیس میں 18 دیگر افراد کو بھی طلب کیا ہے، نیب نے تمام افراد کو مختلف تاریخوں میں طلب کیا ہے۔

تمام افراد فرح خان کے قریبی دوست، عزیز اور کمپنی میں عہدیدار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فرح خان وطن واپس آ کر منی ٹریل پیش کریں، مسلم لیگ(ن) کا مطالبہ

نیب لاہور نے عبدالمجید، طارق محمود، مظاہر بیگ، منیر، آصف، وقار، محمد نعیم، ساجد حسین کو 15 جولائی جبکہ محمد فرید، احمد منصور، اسد مجید، حامد حمید، شہزاد احمد، انوارالحق، ناصر نواز کو 14 جولائی کو طلب کیا ہے۔

اس کے علاوہ وقاص رفعت، شاندانہ اعوان کو 19 جولائی کو طلب کیا ہے۔

خیال رہے کہ 28 اپریل کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے فرحت شہزادی المعروف فرح خان اور دیگر کے خلاف معلوم ذرائع آمدن سے زائد غیر قانونی اثاثے جمع کرنے، منی لانڈرنگ اور مختلف کاروبار کے نام پر مختلف اکاؤنٹس رکھنے کے الزامات پر انکوائری کا حکم دیا تھا۔

مزید پڑھیں: کرپشن کے الزامات کے بعد خاتونِ اوّل کی دوست ’ملک سے فرار‘

نیب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ فرح خان کے خلاف انکوائری کے لیے ڈی جی نیب لاہور کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس معاملے کی قانون کے مطابق انکوائری کریں۔

نیب کا کہنا تھا کہ گزشتہ 3 برسوں کے دوران فرح خان کے اکاؤنٹ میں 84 کروڑ 70 لاکھ روپے پائے گئے جو ان کے بیان کردہ اکاؤنٹ پروفائل سے مطابقت نہیں رکھتے۔

نیب نے کہا تھا کہ یہ تمام رقم ان کے ذاتی اکاؤنٹ میں موصول ہوئی تھی جو اکاؤنٹ میں جمع کرائے جانے کے کچھ ہی مدت بعد فوری طور پر اکاؤنٹ سے واپس نکلوالی گئی۔

نیب کا کہنا تھا کہ فرحت شہزادی المعروف فرح خان کے انکم ٹیکس گوشواروں کا جائزہ لیتے ہوئے مبینہ طور پر یہ دیکھا گیا کہ ان کے اثاثوں میں سال 2018 کے بعد نامعلوم وجوہات کی بنا پر بہت نمایاں اور غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیب کا فرح خان کے خلاف غیر قانونی اثاثے بنانے، منی لانڈرنگ کے الزامات پر انکوائری کا حکم

نیب کا مزید کہنا تھا ہے کہ فرح خان اکثر غیرملکی دورے بھی کرتی رہی ہیں، انہوں نے 9 مرتبہ متحدہ عرب امارات اور 6 مرتبہ امریکا کا دورہ کیا۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان ملک چھوڑ کر دبئی منتقل ہوگئی تھیں، اپوزیشن کی جانب سے ان پر کرپشن کے سنگین الزامات لگائے گئے تھے۔

ڈان اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا تھا کہ فرح خان سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد ملک چھوڑ کر دبئی چلی گئی تھیں۔

اس حوالے سے 3 جولائی کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطااللہ تارڑ نے اعلان کیا تھا کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرحت شہزادی عرف فرح گوگی کو واپس لانے کے لیے ریڈ وارنٹ جاری کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024